66

خود ٹھوکر لگ گرنے کے بعد، راستے کے روڑہ کی فکر کرنے والے، ہم مسلمین کے لئے

خود ٹھوکر لگ گرنے کے بعد، راستے کے روڑہ کی فکر کرنے والے، ہم مسلمین کے لئے

ابن بھٹکلی
۔ +966562677707
یہود و نصاری عالمی اسلام دشمن قوتوں کی طرف سے،گریٹر اسرائیل تعمیر منصوبے کے تخت، بیس پچیس لاکھ مسلم سنی عرب فلسطینیوں کو ارض فلسطین سے باہر ہجرت کرجانے، مجبور کرواتے،یہودی قتل و غارت گری درمیان، ان فلسطینیوں کے عرب سنی پڑوسیوں کی مجرمانہ خاموشی تناظر میں، خود کو خطرے میں ڈالے،ان فلسطینیوں کی مدد کے لئےبڑھتے شیعہ ایرانی ہاتھ اور ان محبت اخوت شیعہ سنی دور حرب میں بھی، ہم مسلمانوں کا آپس میں کھیلا جانے والا شیطانی کھیل،مسلک مسلک، کافر کافر

‏بازار کی ایک نکڑ پر بریلوی برانڈ کی مسجد تھی جس کی پیشانی پر “چامعہ مسجد غوثیہ رضویہ ، حنفی بریلوی” جلی حروف میں لکھا ہوا تھا
‏بازار کے بیچوں بیچ چوک میں اہل حدیثوں کی ایک بڑی اور عالیشان مسجد تھی جس کے ساتھ ایک مدرسہ بھی تھا
‏مسجد کے مرکزی دروازے پر گولائی کی شکل میں ایک لوہے کا بنا بورڈ لگا تھا جس پر” جامع مسجد و مدرسہ انوار توحید، اہلحدیث” تحریر تھا
‏تھوڑا آگے جا کر ایک ذیلی گلی کے اندر ایک امام بارگاہ تھی جس کے صدر دروازے پر “امام بارگاہ امام رضا علیہ السلام” کندہ کیا ہوا تھا
‏اور بازار کے آخری سرے پر بلند میناروں والی ایک اور بڑی مسجد تھی کہ جس کا دروازہ دور سے نظر آتا تھا
‏اس مسجد کے دروازے پر ” جامع مسجد عمر رضی اللہ عنہ ، حنفی دیوبندی” موٹے حروف میں لکھا گیا تھا
‏بازار کی ایک نکر سے آخری سرے تک ‏کم از کم پانچ سو دکانیں تھیں
‏کسی دکان پر مگر‏ “بریلوی جنرل سٹور”
‏”دیوبندی کلاتھ ہاؤس”
‏”اہل حدیث گارمنٹس”
‏”شیعہ ہارڈ ویئر ہاؤس”
‏نہیں لکھا ہوا تھا
‏فرقہ پرست اور متعصب مسلمانوں کا سارا تعصب میں نے صرف دین رسول ﷺ کے ساتھ دیکھا، اپنے کاروباروں کو کسی نے، فرقہ پرستی کی غلاظت سے آلودہ نہیں کر رکھا تھا
‏جبکہ مسجدوں اور مدرسوں سے فرقہ واریت کی گندگی دور سے نظر آرہی تھی
‏یہ مسلمان کتنے سمجھدار ہیں ناں ؟
‏یہ اللہ و رسول ﷺ کے نام پہ ایک نہیں ہوسکتے، پیسوں کیلئے ایک ہوجاتے ہیں
‏کبھی کسی فرقہ پرست تاجر سے سنا کہ اس نے مخالف فرقے والے کا آرڈر نہ لیا ہو ؟ ‏اسے سامان بیچنے سے انکار کیا ہو ؟
‏ہر گز نہیں
‏بزنس دینے والا شیعہ کافر نہیں ہے
‏نفع دینے والا وہابی بھی گستاخ نہیں ہے
‏گاہک کی صورت میں آئے تو دیوبندی بھی خارجی تکفیری نہیں ہے
‏اور پکا گاہک ہو تو بریلوی بھی مشرک نہیں ہے
‏یہ سب تماشے صرف مسجدوں اور مدرسوں میں کرنے کیلئے ہیں
‏جہاں مخالف مسلک کا بندہ نماز پڑھنے آ جائے تو اس کے جانے کے بعد مسجد دھوئی جاتی ہے
‏اے عجیب و غریب مسلمانو !
‏اللہ کو کیا سمجھتے ہو ؟
‏مسجد تو صرف وہی ہے
‏جو نبی کریم ﷺ کے طریقے پر ” مسجد نبوی” کی طرز پر بنی ہو
‏یہ تمہاری فرقوں کے ناموں پہ بنی مسجدیں نہیں ہیں
‏یہ تمہارے فرقوں کی عبادت گاہیں ہیں
‏جہاں پر تم اللہ کی نہیں
‏اپنے فرقوں کی عبادت کرتے ہو
‏اور خود کو دھوکا دیتے ہو.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں