گؤ رکھشک ہی گؤماتا ہتیھارے نکلے
نقاش نائطی
۔ +966563677707
یوپی سنگھی ادھتیاتھ یوگی مہاراج کے مسلم منافرتی رام راجیہ میں، جہاں یوگی مہاراج کو گؤماتا بچھڑے سے پیار کرتے بھونپو میڈیا ٹی وی پر صدا دکھایا جاتا ہے، وہیں انہی کی چھتر چھایہ آشیرواد سے،گؤ ماتا سرکھشا مذہب پریم ہی کے نام پر ماہانہ 40 ہزار کروڑ روپئے کا گؤ ماس غیر قانونی طور بیچنے ما دھندا،کیا جاتا ہے۔ یہ ہم نہیں کہہ رہے ہیں،ھندو دل کے راشٹریہ سربراہ ویدھ ناگر مہاراج کہہ رہے ہیں، کہ گیروے وستردھاری یوگی مہاراج کے آشیرواد سے، انکے خاص تلک دھاری برہمن پنڈت پورن جوشی، نہ صرف دھڑلے سے گؤماتا ماس کا غیر قانونی کاروبار کررہے ہیں بلکہ ان کا اتنا اچھا چل رہا کاروبار پکڑے جانے پر، نہ صرف انہئں بلکہ مخلصانہ گؤسرکھشہ ابھیان چلانے والے انیک گؤبھگتوں کو کسی مسلمان کے ہاتھوں نہیں
بلکہ تلک دھاری پنڈت پورن جوشی کے ہاتھوں، اپنے مارے جانے کی فکر لاحق ہوگئی ہے۔ سنگھی حکومتی ہریانہ چرخی داری کے بادرہ قصبہ میں 27 اگست کو صابر ملک مسلمان کی گؤماس کھانے کے شک میں،انہیں موپ لنچنگ مارمار کر شہید کیا گیا۔ اس نے گؤماس نہیں کھایا تھا یہ اس کے شہید ہونے کے بعد، لیبارٹری رپورٹ سے معلوم ہوا، لیکن ھندو سنگھی وہ بھی شدھ سہاکاری تلک دھاری برہمن پنڈت پورن جوشی بھگوا دھاری یوگی ادھتیہ ناتھ کی اگیہ و آشیرواد سے،نہ صرف گؤماتاؤں کا قتل عام کئے اور مشرقی بنگال سے درآمد کئے، دہلی نوئیدا و اطراف کے ہوٹلوں میں سپلائی کرتے ہوئے، کم و بیش 40 ہزار کروڑ کا ماہانہ گؤماس، کاروبار کیا کرتا ہے۔ ظاہر ہے جس بھگوا دھاری رام راجیہ یوپی میں مسلمان مرغا ماس کی تجارت ان سنگھیوں کو برداشت نہیں ہوتی ہے
وہیں اتنے بڑے پیمانے پر تلک دھاری برہمن گؤماس کاروبار کرے تو یقینی طور پر اوپر تک اس غیرقانونی تجارت کے حصے بٹتے اور پہنچتے ہونگے۔ اگر کسی ایک آفیسر کو بھی اسکا مناسب حصہ نہ ملا تو ظاہر ہے وہ تو مخبری کریگا ہی نا؟ کسی کی مخبری پر 9 نومبر کو مشرقی بنگال سے آرہے ایک ٹرک کو، گریٹر نوئیڈا کےداردی کوتوالی کے لوہارلی چیک پوسٹ پر، پولیس نے روکا اور ٹرک میں پکڑے گئے
ماس کو متھرا لیبارٹری رپورٹ کے بعد، گؤماس ثابت ہونے پر، ضبط کیا گیا۔ کڑی سے کڑی ملاکار جب تحقیقات کی گئی تو پتہ چلا کہ، گریٹر نوئیڈا دادری کے پچھاڑی روڈ پر ایس پی جی کولڈ اسٹوریج سے، ہزاروں ٹن گؤماس پورے نوئیڈا کے ہوٹلوں میں دھڑلے سے سپلائی ہورہا ہے۔ کولڈ ہاؤس پر ریڈ دوران چیمبر نمبر5 میں 156ہزار کلو گؤماس پانچ لوگوں کے ساتھ پکڑا گیا۔ جس میں کولڈ ہاؤس مالک تلک دھاری پنڈت پورن جوشی، اس کولڈ ہاؤس کے مینجر اکشے سکسینہ،ڈرائیور شیو شنکر ، سنچالک سچن اور ایک نوکر مسلم خرشدین نبی تھے۔
جس بھگوا دھاری یوگی مہاراج کے رام راجیہ یوپی میں کسی مسلمان کے گؤماس کھانے کےشک پر،اسےموپ لنچنگ ماردیا جاتا ہو اور ھندو مذہبی جلوس پر تھوکنے کے الزام میں مسلمانوں کے گھروں کو یوگی جی کے بلذؤزر،منٹوں میں گرا دیتے ہوں، کیا اس یوپی کے بلڈؤزر،156ٹن گؤ ماس کے ساتھ پکڑے جانے پر، اس گولڈ ہاؤس کو بھی یوگی کے بلذؤزر زمین بوس کردینگے یہ دیکھنا باقی ہے؟ اور یقیناً ایسا کچھ نہیں ہوگا
یہ اس لئے کہ “منواسمرتی والے سنگھی رام راجیہ کے منو فرمان مطابق سو گؤ ہتھیہ سے زیادہ پاپ، ایک تلک دھاری برہمن کو تکلیف دینا ہے” ایسے سنگھی رام راجیہ میں، پولیس ریڈ میں پکڑے گئے 156ٹن گؤماس مطلب کم وبیش ڈیڑھ ہزار گؤماتا ھتیہ اور 40 ہزار کروڑ کی گؤماس تجارت ماہانہ مطلب کم و بیش 40 ہزار گؤماتا ھتیائیں بھاری پڑتی ہیں یا گیروے دھاری یوگی ادھتیہ ناتھ کا خاص الخاص تلک دھاری پنڈت پورن جوشی بھاری پڑتا ہے یہ سنگھ بھگتوں کہ گؤ بھگتوں کو آنے والے وقت میں معلوم پڑجائے گا۔جس یوپی رام راجیہ کسی مسلمان کے ذرا بڑی آواز چھیکنے پر شک کی نظر سے دیکھا جاتا ہو، وہاں ڈیڑھ ہزار گؤماتا ماس غیر قانونی پکڑے جانے پر کچھ فرق پڑے ہک کیسے ممکن ہے۔ اسی لئے تو 56 ہزار کلو غیر قانونی گؤپکڑے جانے کی خبر بکاؤ بھونپو میڈیا پر چلائی ہی نہیں گئی ہے۔