جمہوریت نہیں مہاپاپ
جمہورکی آواز ایم سرور صدیقی
پاکستان ہی نہیں تیسری دنیا کے بیشتر پسماندہ ممالک کا حال تقریباً ایک جیساہے ایسے درجنوں ممالک میںلاکھوں قیدی جیلوںمیں بندہیں ان میں ہزاروں مختلف بیماریوںمیں بھی مبتلاہیں ان کو خوراک اور مناسب طبی سہولتیں بھی میسر نہیں ان کو انتظامیہ سے سینکڑوں شکایات بھی ہوتی ہیں وہ قیدی پھر بھی اس کااظہار نہیں کرتے کہ جیل میں ان کی زندگی کا ذائقہ مزید تلخ ہونا یقینی ہوجاتاہے اور صبر شکر کرکے اپنی قیدکی مدت پوری کر نے کو ترجیح دیتے ہیں پھر ان قیدیوںکی اہلخانہ سے ملاقاتوں کی داستان ایک الگ کہانی ہے جس میں بے بسی ،بے کسی ،بے حسی کی ایک سے بڑھ کر مثال موجود ہے
عام قیدیوں اور سیاسی قیدیوںسے کیا سلوک ہوتاہے سب پر آشکارہے ۔شنیدہے جیلوں میں سیاسی مخالفین کے ساتھ جو کچھ ہوتاہیٗ اس کی خبریں تو آتی رہتی ہیں لیکن عام قیدیوں سے جو ظلم روا ہے وہ ظلم کی ایسی کہی ان کہی کہانیاں ہیں کہ الحفیظ و الامان۔ اخبارات میں اکثر جیلوں کے بجٹ کو خوردبرد کرنے کی خبریں بھی اخبارات میں شائغ ہوتی رہتی ہیں یعنی ان کا کوئی پرسان ِ حال نہیں کیونکہ یہ عام شہری ہیں جن کے حقوق کی آواز کوئی بلندنہیں کرتا کوئی صحافی ان قیدیوں کی حالت ِزارپر کوئی خبرفائل کرتاہے
یا کسی ٹی وی چینل کر رپورٹ آتی ہے تو جیلر ناراض ہوجاتے ہیں حکومت کے سرسے پھر بھی کوئی جوںنہیںرینگتی لیکن جمہوریت کو ڈھال بنانے والوں کے سب گناہ اس لئے معاف ہوجاتے ہیں کہ وہ کسی نہ کسی اسمبلی کے’’ معزز‘‘ رکن ہیں خواہ وہ بدترین خائن ہی کیوں نہ ہو۔ ٹیکس چوری، بجلی چوری۔ گیس چوری، منی لانڈرنگ،زمینوںپر قبضے،شراب برآمدگی،ا خلاقی دیوالیہ پن سمیت مختلف نوعیت کے درجنوںمقدمات میں گوڈے گوڈے ملوث ارکان ِ اسمبلی کا کوئی کچھ نہیں بگا ڑ سکتا کیونکہ مقدس کتاب ۔۔اس ملک کاآئین ا شرافیہ کو ٹیٹرا پیک سے بھی زیادہ تحفظ فراہم کرتاہے ۔ اس حوالے سے جیلوں میں بند مختلف الزامات میں قید سیاستدانوں سمیت اپوزیشن اور حکومتی ارکان ِ اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردئیے جاتے ہیں
جو درحقیقت رہائی کا عارضی پروانہ ہوتاہے حتیٰ کہ منی لانڈرنگ اورکرپشن میں ملوث افراد کو پروڈکشن آرڈر جاری کر دیا جاتا ہے۔ تیسری دنیا کے اکثرممالک میں طاقتور کیلئے قانون الگ اور غریب شہری کیلئے الگ قانون ہوتا ہے جیلوں میں اے کلاس اور پروڈکشن آرڈر لے کر پارلیمنٹ آجانے والے پاکستان میں ایک عام قیدی کے منہ پر طمانچے مار رہے ہیں کوئی تنقید کرے تو کہا جاتاہے جناب یہ جمہوریت کا حسن ہے۔ جو لوگ پروڈکشن آرڈر لیتے ہیں، وہ بجٹ سیشن میں آئے اور زیرو ان پٹ دی جس کیلئے ان کو پروڈکشن آرڈر جاری کئے تھے، جیلیں عبرت کیلئے بنائی جاتی ہیں۔ مجرم کے دل کی دھڑکن کو ٹھیک رکھنے کیلئے 21ڈاکٹرز کی ٹیم ہے جو ان کے دل کی دھڑکن کو دیکھتی ہے، یہاں الٹ کام ہے،
ایک بیمار کیلئے سو انار ہیں لیکن وہ مطمئن پھر بھی نہیں ہیں۔ لیکن وہ کونسا مریض ہے؟ جو سری پائے اور ہریسہ کھاتا ہے، یہ غذائیں دل کیلئے کسی صورت بھی مناسب نہیں ہیں اور حکومت کو ان کی صحت کا بڑا خیال ہے۔ اس کا مطلب ہے احتساب مز ے دار چیزکانام ہے صورت ِ حال یہ بھی ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ملزمان کیلئے خصوصی کمروںکااہتمام کیا جاتاہے جہاں ریفریجریٹر،ائرکنڈیشنڈ،ٹی وی اخبارکی سہولت میسر تھی جیسے وہ سسرال آئے ہوئے ہوں یہ سہولیات اس لئے بھی ہے کہ می آئی پی کرپٹ عناصرکو کچھ ہوگیا
تو کہیں احتساب کرنے والے اداروںپر مدھا ہی نہیں پڑ جائے پاکستان میں تو موجودہ حکومت میں شامل آصف زرداری،مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف سمیت درجنوں سیاستدانوںکی د لی خواہش کے پیش ِ نظر قومی احتساب بیورو (نیب) کا تمام زہر نکال کر اسے سانپ سے کیچو ا بنا ڈالا اب راوی چین ہی چین لکھتاہے کہ50کروڑ تک کی لوٹ مار کرپشن مقدمات نیب کی دسترس سے باہر ہوگئے نیب جسے میاں نوازشریف کے دور سے ہی سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جارہاہے ویسے ہر اپوزیشن رہنما یہی واویلا مچاتاہے جس پر کہاجاسکتاہے کہ کچھ تو اس بات میں صداقت ہوگی کچھ لوگوں کا خیال ہے
اب ان قیدیوںکی سنی گئی ہے اب حالات بدل رہے ہیں پاکستان حکمرانوںکی کوششوںسے کتنا بدلا ہے اس کا فیصلہ وقت کرے گا ویسے حکومت جیلوںمیں بند لاکھوں قیدیوں کی صحت، خوراک اور اصلاح کے لئے کچھ اصلاحات کرے تو معاشرے میں جرائم کم ہونے میں مدد مل سکتی ہے سارا ریلیف اور وسائل حکومت کا حصہ بننے والے سیاستدنوں پر صرف کرنا جمہوریت نہیں مہاپاپ ہے ۔