ترویج دین اسلام الی الکفار، ہم مسلمانوں کی کوتاہی باوجود، رب دوجہاں، جسے چاہتا ہے ہدایت دے ہی دیتا ہے
۔ نقاش نائطی
۔ +966562677707
ہم سرکش انسان اپنی ہزار تاویلات سے، ہمہ وقت قرآن و دین اسلام کی عظمت سے انکار کرتے پھریں، لیکن دین اسلام کی حقانیت کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا ہے۔اللہ نے جس قرآن و دین سلف و صالحین کو، قیامت تک کی انسانیت تک پہنچانے کا حکم ہم امت محمدیہ کو دئیے جانے کے باوجود، اس کی حفاظت کی ذمہ داری خود اپنے سر لی ہوئی ہے۔اور ہم مسلمانوں کے ترویج دین اسلام الی الکفار، ہماری کوتاہی کے چلتے،
وقت وقت کےساتھ قرآن و مجید و اقدار دین اسلام کی عظمت، برتری کو، دنیا والوں پرواشگاف کئے، انہیں مائل اسلام کرتے رہا کرتا ہے۔ دنیا کے کونے کونے میں، وقفہ وقفہ سے ایسے انہونی واقعات جب ہم انسانوں کے سامنے آتے رہتے ہیں تب پھر ہم سبحان اللہ اور ماشاءاللہ کہتے، اس مالک و خالق کائینات کی حمد و ثناء کرنے مجبور ہو ہی جاتے ہیں۔حالیہ عالمی حربی و معشیتی سربراہ، وشؤگرو امریکہ میں قہر سازی و تباہی مچاتی آگ نے، جہاں اشرافیہ عالم شوبز دنیا کے ستاروں کے محلات سمیت 18ہزار ہیکٹر جنگلات پر مشتمل تمدنی ترقی یافتہ شہر کے شہر ہی جلا کر راکھ کردئیے ہیں، وہیں پر سابقہ دنوں لائیو ٹی وی شو پر بھی، قرآن سے اپنی وابستگی کا برملا اظہار کرنے والے، مسیحی عالمی ریسلر پہلوان، جان فیلکس انتھونی سینا (John Felix Anthony Cena) کے محل نما بنگلہ کو آگ ذرا بھی نقصان پہنچائے بنا ہی پاس سے گزر گئی ہے
، یہ دیکھ کرسائینسی معراج پرپہنچا،اورامریکہ اسکے سائینس دان تک جہاں حیران و ششدرہیں، وہیں، اسلاموفیوبیامرض سے عالمی سطح دین اسلام اور مسلمانوں کو، بدنام و رسوا کرنے والے، یہود ونصاری اسلام دشمنان، جون فلپس کی طرف سے، کسی کو ٹیلوزن پر یہ کہلواتے ہوئے، کہ اس کا گھر فائر پروف مٹیریل سے بنائے جانے کی وجہ سے، جلنے سے بچ گیا ہے، اتنی بھیانک آگ سے پہلے ہی دل برداشتہ امرہکی عوام کو، قرآن و اسلام کی حقانیت سے ماورا انجان رکھنے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔
ہر سال خود کار انداز آگ لگتے تباہی پھیلانے والے پس منظر میں، پورے امریکہ کے ہزاروں کروڑ پتیوں میں،کسی کو بھی اہنا گھر جان فلپس کی طرح فائر پروف تعمیر کرنے کا خیال کیا نہیں آیا تھا؟ دشمنان اسلام ہزار تاویلات سے قرآن و اسلام کی حقانیت واسکے وقار سے، اپنی عوام کو بیگانہ رکھنے کی کوشش کریں، اگر رب دو جہاں چاہے تو،دنیا کی کوئی طاقت، انہیں ہدایت پانے سےمحروم نہیں رہ سکتے ہیں۔ اور ویسے بھی قیامت سے پہلے، تمام انسانیت تک قرآن و دین اسلام کی تعلیمات، ایک مرتبہ پہنچنا تو ہوگا ہی نا؟ بھلے ہی ان میں سے بعض لوگ ایمان لے آئیں اور بعض منکر بنے رہے،نار جہنم کے مستحق بنے رہیں۔ وما التوفیق الا باللہ
ترویج دین اسلام الی الکفار، ہم مسلمانوں کی کوتاہی باوجود، رب دوجہاں، جسے چاہتا ہے ہدایت دے ہی دیتا ہے