یونین کونسل داتہ اور یونین کونسل بحالی کے عوام اور وکلاء کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار روم مانسہرہ میں بر یفنگ کے دوران جی ایم این اے ایچ اے نادرن جہانگیر خان
وکلاء اور ٹرانسپورٹرز کی تجویز پر یونین کونسل داتہ اور یونین کونسل بحالی کے عوام اور وکلاء کو ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کا اعلان کیا انہوں نے کہا کہ دو مقامی یونین کونسلوں داتہ اور بحالی کے عوام اور وکلاء شناختی کارڈ یا ادارے کا کارڈ دکھا سکتے ہیں جس پر وہ غازیکوٹ ٹول پلازہ سے ٹول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گے۔