90

مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں جاری 04 روزہ انسداد پولیو مہم جاری

مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں جاری 04 روزہ انسداد پولیو مہم جاری

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ کی تحصیل اوگی میں جاری 04 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ڈی۔پی۔او مانسہرہ کا اوگی کا دورہ پولیو ٹیم سے ملاقات کی۔۔۔ تفصیلات کےمطابق اوگی میں جاری انسداد پولیومہم کے دوسرے روز ڈی۔پی۔او مانسہرہ ایس۔ایس۔پی زیب اللہ خان نے خود تحصیل اوگی




کا دورہ کیا اور پولیو ٹیموں سے ملاقات کی۔ پولیو ٹیموں کے ساتھ پولیس کیطرف سے دی گئ سکیورٹی کو چیک کیا۔اور پولیوٹیموں کی سکیورٹی پر تعینات پولیس جوانوں کو الرٹ رہے کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایات کی۔ علاوہ ازیں ڈی۔پی۔او مانسہرہ نے پولیو ٹیموں سے انکے مسائل بھی دریافت کئیے۔




اور پولیو ڈیوٹی کے حوالے سے انھیں مناسب ہدایات بھی جاری کی۔ انکاکہنا تھا کہ کوئ بھی شخص اگر اپنے بچوں کوپولیوکے قطرے پلوانے سے انکار کرےتو فورااپنے متعلقہ تھانے اور اپنے محکمہ کو آگاہ کریں۔اور پولیس سکیورٹی کے بناء قطعا ڈیوٹی پر روانہ نہ ہوں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں