دھابیجی یونین کاونسل میں گذشتہ ایک ماہ سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف محلوں میں گٹر نالے ابل پڑے گندے پانی کے جوہڑ سے بدبوں اور انمیں کیڑے پیدا ہوگئے 141

دھابیجی یونین کاونسل میں گذشتہ ایک ماہ سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف محلوں میں گٹر نالے ابل پڑے گندے پانی کے جوہڑ سے بدبوں اور انمیں کیڑے پیدا ہوگئے

دھابیجی یونین کاونسل میں گذشتہ ایک ماہ سے صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مختلف محلوں میں گٹر نالے ابل پڑے گندے پانی کے جوہڑ سے بدبوں اور انمیں کیڑے پیدا ہوگئے

ٹھٹھہ(امین فاروقی سے)دھابیجی یونین کاونسل میں گذشتہ ایک ماہ سے صفائ نہ ہونے کی وجہ سے مختلف محلوں میں گٹر نالے ابل پڑے گندے پانی کے جوہڑ سے بدبوں اور انمیں کیڑے پیدا ہوگئے ہیں جسکی وجہ سے شہریوں کا جینا محال ہوکر رہ گیا ہے جبکہ روز مرہ کی صفائ نہ ہونے کی وجہ سے انہی نالوں میں پلاسٹک و دیگر کچروں کا ڈھیر لگ چکا ہے

جسکی وجہ سے نالے ڈھانپ کر رہ گئے ہیں دوسری جانب خاکروبوں کو گذشتہ چار ماہ سے تنخواہیں نہی دی گئ ہیں اور اس مد میں لاکھوں روپے سیکریٹر یونین کونسل، مختیار کار اور ٹی ایم او کی ملی بگھت سے ہڑپ کئے جاچکے ہیں متعدد بار مذکورہ ذمہ داران کو اپیلیں کرکے مطلع کیا گیا ہے لیکن ان بے حس اور انسان دشمن ذمہ داران کو جوں تک نہی رینگتی ہے

یہ اپنے عیاشیوں میں مصروف ہیں یا اپنے من پسند جگہوں پر فرضی عارضی ڈیوٹی دیکر جان چڑھاتے ہیں اس صورتحال کے پیش نظر سول سوسائٹی نے ڈی سی ٹھٹھہ اور بلدیات منسٹر سے مطالبہ کیا ہیکہ ان بدمست ذمہ دارن کی گرفت کرتے ہوئے انہیں احتسابی عمل سے گذارا جائے اور دھابیجی میں جلد صفائ کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں