جمعیت علماء اسلام (ف)سے پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب کی پی ٹی آئی میں شمولیت قابل قبول نہیں 119

جمعیت علماء اسلام (ف)سے پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب کی پی ٹی آئی میں شمولیت قابل قبول نہیں

جمعیت علماء اسلام (ف)سے پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب کی پی ٹی آئی میں شمولیت قابل قبول نہیں

پاکستان تحریک انصاف نارتھ وزیر ستان کے کارکنان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف)سے پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب کی پی ٹی آئی میں شمولیت قابل قبول نہیں، ان کا کہناتھا کہ 2013کے عام انتخابات میں پیر عقل شاہ کی کھلے عام دھاندلی کی ثبوپ حامد میر کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں ریکارڈ پر موجو د ہے

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) پاکستان تحریک انصاف نارتھ وزیر ستان کے کارکنان نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام (ف)سے پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب کی پی ٹی آئی میں شمولیت قابل قبول نہیں، ان کا کہناتھا کہ 2013کے عام انتخابات میں پیر عقل شاہ کی کھلے عام دھاندلی کی ثبوت حامد میر کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“میں ریکارڈ پر موجود ہے۔،پیر عقل شاہ نے گزشتہ انتخابا ت میں سابق ایم این اے محمد نذیر کے ساتھ ڈیل کرکے بھاری رقم کی وصولی سمیت 40فیصد ترقیاتی بجٹ میں حصہ لینے پر آمادہ ہوئے تھے۔

جمعیت علماء اسلام (ف)سے پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب کی پی ٹی آئی میں شمولیت قابل قبول نہیں

کارکنا ن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں کرپٹ لوگوں کے لئے کوئی جگہ نہیں۔انہوں نے مرکزی اور صوبائی قیادت سے مطالبہ کیا کہ پارٹی میں کرپٹ عناصر کی شمولیت پر پابندی لگائی جائی۔تاکہ پارٹی کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچے۔

پاکستان تحریک انصاف نارتھ وزیر ستان کے کارکنا ن کی نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس

پاکستان تحریک انصاف نارتھ وزیر ستان کے کارکنا ن نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2013کے الیکشن میں ملک اورنگزیب نے دھاندلی کی ہے جس کی واضح ثبوت ان کے پاس موجود ہے۔جیو نیوز کے اینکر پرسن حامد میر نے اپنے پروگرام میں دھاندلی سے متعلق ثبوت پیش کئے تھے۔

پیر عقل شاہ سے متعلق ان کا کہنا تھاکہ ابھی بھی جمعیت علماء اسلام کی باضابطہ ممبر شپ ان کے پاس ہے اور 2013کے الیکشن میں سابق ایم این اے نذیر کے ساتھ گٹھ جوڑ کرکے وزیرستان کی عوام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایاہے، ان کا کہنا تھا کہ دھاندلی اور ڈیل کے سارے ثبوت ان کے پاس موجود ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی اور صوبائی قیادت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں شمولیت سے قبل لوگوں کی ماضی کی کردار کو ضرور معلوم کریں۔کارکنا ن نے کہا کہ فاروق بندیال کو پارٹی نکالنے پر عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پیر عقل شاہ اورملک اورنگزیب جیسے کرپٹ موسمی پرندوں کو بھی پارٹی میں جگہ نہیں دیں گے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر پارٹی میں ان دونوں ضمیر پروشوں کو جگہ دی گئی تو وزیرستان کے تمام کارکنا ن سٹرکوں پر نکل آئیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں