نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سری نگر میں شہید ہونے والے صحافی شجاعت بخاری کی غائبانہ نماز جنازہ
پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی کی کال پر آرآئی یوجے کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سری نگر میں شہید ہونے والے صحافی شجاعت بخاری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی
اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک)نیشنل پریس کلب اسلام آباد اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر سرینگر میں سنئیر صحافی شجاعت بخاری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا جن کی غائبانہ نماز جنازہ نیشنل پریس کلب میں ادا کی گئی جس میں کثیر تعداد میں صحافیوں نے شرکت کی
نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سری نگر میں شہید ہونے والے صحافی شجاعت بخاری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئیاسلام آباد:-پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی کی کال پر آرآئی یوجے کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سری نگر میں شہید ہونے والے صحافی شجاعت بخاری کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ،نماز جنازہ میں صدر این پی سی طارق چوہدری،سیکرٹری شکیل انجم ،جنرل سیکرٹری آرآئی یوجے علی رضاعلوی سمیت صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے شرکت کی،قبل ازیں ان کے سوگ میں نیشنل پریس کلب میں سیاہ پرچم لہرایا گیا۔
Posted by FS Media Network on Friday, June 15, 2018
نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر طارق چوہدری ،سیکرٹری نیشنل پریس کلب شکیل انجم اور راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس نے شجاعت بخاری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے انٹرنیشنل جرنلسٹس فورم اس معاملے کو دیکھے اور براہ راست اقوام متحدہ سے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم پر اور بھارتی بربریت کے خلاف ایکشن لے
https://www.facebook.com/fsmedianetworkofficial/videos/264748854270001/
انہوں نے کہا کہ شجاعت بخاری ایک نڈر صحافی تھے جنھوں نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے بھارتی ظلم اور بربریت کو رپورٹ کیا تھا جس پر اقوام متحدہ نے اس پر تحقیقات کے لیے اپنے نمائندے بھیجنا چاہے اس کو رپورٹ کرنے کے آدھے گھنٹے کے بعد شجاعت بخاری کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا ۔شجاعت بخاری کے قتل کے خلاف نیشنل پریس کلب پر سیاہ پرچم لہرایا گیا