منی لانڈرنگ کیس: ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد 106

منی لانڈرنگ کیس: ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد

منی لانڈرنگ کیس: ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد

کراچی: مقامی عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ پر فرد جرم عائد کردی۔

کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں بدنام زمانہ جعلی ڈگری اسکینڈل میں ملوث کمپنی ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ اور دیگر کےخلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں ضمانت پر رہا ملزمان شعیب شیخ، محمد جنید اور یونس عدالت میں پیش ہوئے

ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے 17 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کی، دوران سماعت عدالت نے ملزمان پر فرد جرم عائد کی اور انہیں فرد جرم کے نکات پڑھ کر سنائے گئے جس پر ملزمان صحت جرم سے انکار کردیا۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے گواہان کو طلب کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں جعلی ڈگری کا کاروبار کرنے والی کمپنی ایگزیکٹ کا انکشاف 18 مئی 2015 کو امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے کیا۔

ایگزکٹ کا جعلی ڈگریوں کا اسکینڈل دنیا بھر میں پاکستان کے لیے بدنامی کا باعث بنا کیونکہ ایگزیکٹ جعلی ڈگریوں، پیسے چھاپنے اور لوگوں کو بلیک میل کرنے کا کاروبار دنیا بھر میں پھیلا چکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں