عدالت العالیہ نے سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں منسوخ کردی 123

عدالت العالیہ نے سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں منسوخ کردی

عدالت العالیہ نے سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں منسوخ کردی

حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں عدالت العالیہ نے رٹ پٹیشن عنوان سید بازل نقوی وغیر بنام آزاد حکومت وغیرہ میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے منسوخ کردیں

مظفرآباد (ضیاء سرور قریشی) عدالت العالیہ نے سیاسی بنیادوں پرکی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق حکومت آزاد کشمیر کی طرف سے سیاسی بنیادوں پر کی گئی حلقہ بندیاں اور وارڈ بندیاں عدالت العالیہ نے رٹ پٹیشن عنوان سید بازل نقوی وغیر بنام آزاد حکومت وغیرہ میں فیصلہ صادر کرتے ہوئے منسوخ کردیں ،تاہم حکومت دوبارہ نوٹیفکیشن کرتے ہوئے عذرات کا موقع دینے کے بعد دوبارہ مردم شماری کی ریزلٹ کے بعد کرسکتی ہے البتہ بلدیاتی الیکشن سابقہ حد بندیوں کے تحت سابقہ مردم شماری کے مطابق ہی کروائے جائنگے،
پیپلز پارٹی کے نمائندگان سابق وزراء کی طرف سے وکالت محمد پرویز مغل ایڈووکیٹ سپریم کورٹ نے کی عدالت العالیہ کے فیصلہ کو عوامی حلقوں نے سراہا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں