پولنگ کا وقت بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد 144

پولنگ کا وقت بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد

پولنگ کا وقت بڑھانے کیلئے تحریک انصاف کی درخواست مسترد

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پولنگ کا وقت بڑھانے کی تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی۔

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے گزشتہ روز الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا جس میں عام انتخابات میں پولنگ کاوقت رات 8 بجے تک کرنے کی درخواست کی تھی۔

جیو نیوز کےمطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کرتے ہوئے مؤقف اپنایا ہےکہ قانون کے مطابق پولنگ کا وقت 8 گھنٹے ہے البتہ الیکشن کمیشن کو اختیار ہےکہ وہ مخصوص حالات میں ایک یا اس سے زائد پولنگ اسٹیشن پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔

الیکش کمیشن نے مزید کہا کہ اب انتخابات کے شیڈول کا اعلان ہوچکا ہے لہٰذا الیکشن کمیشن اختیار رکھتا ہےکہ پولنگ کے روز وقت ختم ہونے سے تین گھنٹے قبل کسی مجبوری یا ضرورت کے تحت وقت بڑھا سکتا ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں