احتساب عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے گا، ترجمان نیب 95

احتساب عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے گا، ترجمان نیب

احتساب عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے گا، ترجمان نیب

اسلام آباد: ترجمان قومی احتساب بیورو (نیب) کا کہنا ہے کہ ایون فیلڈ کیس میں احتساب عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے گا۔

ترجمان نیب کے مطابق نیب کو احتساب عدالت سے ایون فیلڈ ریفرنس میں وارنٹ گرفتاری مل گئے ہیں جس کے بعد نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر)صفدر کی گرفتاری کی کارروائی شروع کردی ہے۔

ترجمان نیب کا کہنا ہے کہ احتساب عدالت کے فیصلے پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے گا۔

ترجمان نیب نے وضاحت کی کہ گزشتہ روز عدالت کے فیصلے میں لکھا گیا کہ نوازشریف پر کرپشن کے چارجز نہیں ہیں لیکن نیب آرڈیننس کے مطابق جو اثاثے معلوم ذرائع آمدن سے زیادہ ہوتے ہیں وہ کرپشن کے زمرے میں آتے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کو 11 اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کو 8 جب کہ داماد کیپٹن (ر) صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلے میں نوازشریف کو 80 لاکھ پاؤنڈ اور مریم نواز کو 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ بھی کیا ہے اور ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کو ضبط کرنے کا بھی حکم دیاہے جب کہ عدالت نے کیپٹن (ر) صفدر پر جرمانہ نہیں کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں