مسلح افواج کا دیامربھاشا اور مہند ڈیمز کیلئے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان 134

مسلح افواج کا دیامربھاشا اور مہند ڈیمز کیلئے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

مسلح افواج کا دیامربھاشا اور مہند ڈیمز کیلئے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان

راولپنڈی: تینوں مسلح افواج کی جانب سے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کے لیے دو دن کی تنخواہ دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر کا حکم دے رکھا ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس نے ایک فنڈ بھی قائم کیا ہےجس میں انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کی ہےکہ چیف جسٹس نے ڈیمز کی تعمیر کے لیے دس لاکھ روپے عطیہ کیے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ دیامربھاشا اورمہمند ڈیمز کے لیے مسلح افواج کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے۔

آصف غفور کا کہنا تھا کہ پاک فوج، بحریہ اور فضائیہ کے افسران دو دن کی تنخواہ دیں گے جب کہ سپاہی ایک دن کی تنخواہ دیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج نے بحیثیت ادارہ یہ قدم اٹھایا ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹ کے آخر میں ہیش ٹیگ کے ساتھ ’ڈیمز پاکستان کیلئے‘ کا بھی نعرہ لگایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں