نوازشریف نے دو ریفرنسز کی منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا 133

نوازشریف نے دو ریفرنسز کی منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

نوازشریف نے دو ریفرنسز کی منتقلی کی اپیل مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا

اسلام آباد: نواز شریف نے العزیزیہ اور فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنسز کی دوسری عدالت میں منتقلی کی درخواست مسترد کرنے کا احتساب عدالت کا فیصلہ چیلنج کردیا۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی جانب سے احتساب عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں اس عدالت کے جج محمد بشیر کی جانب سے فلیگ شپ اور العزیزیہ اسٹیل مل ریفرنس کی سماعت پر اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

نوازشریف نے درخواست میں دونوں ریفرنسز کی سماعت دوسری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی جسے مسترد کردیا گیاتھا۔

جیونیوز کےمطابق میاں نوازشریف نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں احتساب عدالت کے اس فیصلے کو چیلنج کیاگیا ہے۔

خواجہ حارث کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیاگیا ہے کہ جےآئی ٹی رپورٹ اور گلف اسٹیل ملز سے متعلق عدالت اپنا فیصلہ سنا چکی ہے جب کہ دیگر دو ریفرنسز میں بھی یہ چیزیں مشترکہ ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ احتساب عدالت کے جج ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس کا فیصلہ سنا چکے ہیں اس لیے قانون کا تقاضا ہے کہ دیگر ریفرنسز کسی اور عدالت کو منتقل کیے جائیں۔

واضح رہےکہ میاں نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر اڈیالہ جیل میں قید ہیں جب کہ تینوں کی جانب سے احتساب عدالت کے فیصلے کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں