چوتھا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف 158

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف

چوتھا ون ڈے: پاکستان کا زمبابوے کو جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف

بولاوائیو: پاکستان نے زمبابوے کو چوتھے ایک روزہ میچ میں جیت کے لیے 400 رنز کا ہدف دیا ہے۔

کوئنز اسپورٹس کلب میں کھیلے جارہے میچ میں کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو گرین شرٹس نے مقررہ 50 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 399 رنز بنائے۔

اوپننگ بلے بازوں کی شاندار بیٹنگ کی بدولت قومی ٹیم نے پہلی وکٹ پر شراکت کا نیا عالمی ریکارڈ بنایا۔

فخر زمان اور امام الحق کے درمیان 304 رنز کی شراکت قائم ہوئی، امام الحق 122 گیندوں پر 8 چوکوں کی مدد سے 133 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

فخر زمان 155 گیندوں پر 210 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چھکے اور 24 چوکے لگائے اورہ وہ ڈبل سنچری بنانے والے پہلے پاکستانی بلے باز بھی بن گئے، انہوں نے سعید انور کا 194 رنز کا ریکارڈ توڑا۔

دوسری وکٹ پر آنے والے بلے باز محمد آصف نے بھی شاندار بیٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا اور مقررہ اوورز کے اختتام تک انہوں نے اپنے 50 رنز مکمل کیے۔

سرفراز احمد کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے زمبابوے کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو فخر زمان اور امام الحق نے اننگز کا پُراعتماد آغاز کیا۔

دونوں بلے بازوں نے میزبان ٹیم کی بولنگ لائن کے خلاف شاندار بیٹنگ کی اور گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے۔

فخر زمان نے زبردست کھیل پیش کرتے ہوئے 2 چھکوں اور 14 چوکوں کی مدد سے سنچری مکمل کی جب کہ امام الحق نے بھی 6 چوکوں کی مدد سے 112 گیندوں پر سنچری مکمل کی اور 113 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

زمبابوے کے خلاف گرین شرٹس کو پہلے ہی سیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

چوتھے ایک روزہ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، کپتان سرفراز احمد کو فخرزمان، امام الحق، بابراعظم، شعیب ملک، آصف علی، شاداب خان، فہیم اشرف، جنید خان، عثمان خان شنواری اور یاسر شاہ کی خدمات حاصل ہیں۔

میچ سے قبل قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی جائیں گی جو کھلاڑی اب تک نہیں کھیلے انہیں موقع دیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں