وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری 96

وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری

وفاق اور پنجاب میں حکومت سازی کے لیے عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا سلسلہ جاری

عام انتخابات میں واضح اکثریت کے بعد تحریک انصاف وفاق میں حکومت سازی کی تیاریاں کررہی ہے جب کہ پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے بھی پی ٹی آئی سر توڑ کوششیں کررہی ہے۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب کے سابق اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے ملاقات کی جس میں صوبے میں حکومت سازی پر بات چیت کی گئی اور اس دوران میاں محمود نے عمران خان کو پنجاب میں حکومت سازی کے لیے آزاد امیدواروں سے رابطوں پر آگاہ کیا جب کہ ملاقات میں پنجاب کے اسپیکر کے انتخاب سمیت دیگر اہم امور پر بات کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ عمران خان ایسے شخص کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانا چاہتے ہیں جو پارٹی کا دیرینہ کارکن اور نظریاتی ہو جب کہ اس پر کسی قسم کا کوئی الزام نہ ہو۔

ذرائع کے مطابق عمران خان سے فواد چوہدری اور علیم خان نےبھی ملاقات کیں جب کہ ڈاکٹر یاسمین راشد، اسد عمر، عارف علوی اور دیگر پارٹی رہنما بھی ان سے ملاقاتوں کے لیے اسلام آباد میں موجود ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں