عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے: رہنما تحریک انصاف نعیم الحق 134

عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے: رہنما تحریک انصاف نعیم الحق

عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے: رہنما تحریک انصاف نعیم الحق

تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان 14 اگست سے پہلے وزیراعظم کا حلف اٹھالیں گے۔

اسلام آباد میں بنی گالا کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا کہ اے پی سی میں بڑی جماعتوں نے مثبت فیصلہ کیا اور حلف برداری کی تقریب میں بڑی جماعتوں کا شرکت کرنا خوش آئند ہے جب کہ مولانا فضل الرحمان کے منفی کردار کی مذمت کرتا ہوں، وہ ابھی تک منفی سوچ کا مظاہرہ کررہے ہیں لیکن ان کو احساس ہونا چاہیے کہ پاکستان کے عوام کیا چاہتے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور صدر پاکستان جلد اسمبلی کا اجلاس بلائیں گے اور نمائندے حلف اٹھائیں گے جب کہ 14 اگست سے پہلے عمران خان وزیراعظم ہوں گے، ملک کی معیشت تباہ اور ملک خطرات میں ہیں لہذا سب ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ مرکز اور پنجاب میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی جس کے لیے عمران خان دن رات محنت کررہے ہیں اور آزاد امیدواروں سے رابطے جاری ہیں، کل یا آج شام قوم کو خوش خبری دیں گے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت سازی کے لیے کوئی بحران نہیں ہے، عمران خان سب سے مشاورت کررہے ہیں جب کہ پنجاب حکومت کے حوالے سے رابطے مکمل ہو چکے ہیں اور جہانگیر ترین نے پنجاب کے دورے کرکے آزاد امیدواروں سے رابطےکیے ہیں۔

نعیم الحق نے کہاکہ شاہ محمود قریشی اور جہانگیر ترین کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے، دونوں کے اختلافات سے متعلق ضرورت سے زیادہ افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار ہم سے رابطہ کرنا چاہیں تو ضرور کریں، ہماری طرف سےکوئی رابطہ نہیں ہوا جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کی حکمت عملی ان سے پوچھی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں