سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری 122

سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

سابق وزیراعظم شوکت عزیز کیخلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سابق وزیراعظم شوکت عزیز کے خلاف کرپشن کے ریفرنس میں سابق وزیر پانی بجلی لیاقت جتوئی کو بھی شریک ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سابق وفاقی سیکریٹری اسماعیل قریشی، یوسف میمن اور ڈاکٹر نسیم اے خان بھی اسی ریفرنس میں شریک ملزمان ہیں۔

نیب کے مطابق ملزمان پر قواعد کے خلاف بشارت حسن بشیر کو کنسلٹنٹ تعینات کرنے کا الزام ہے اور بشارت حسن نے مدت پوری ہونے کے باوجود 5 سال تک کنسلٹنٹ کا عہدہ نہ چھوڑا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں