تحریک انصاف کی پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز، ذرائع 101

تحریک انصاف کی پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز، ذرائع

تحریک انصاف کی پرویز الٰہی کو اسپیکر پنجاب اسمبلی بنانے کی تجویز، ذرائع

تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اسپیکر اسمبلی لانے کے لیے چوہدری پرویز الٰہی کا نام تجویز کردیا

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب میں سادہ اکثریت کا دعویٰ کرنے کے بعد اب صوبے میں حکومت سازی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں اور اس کے لیے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر سمیت دیگر عہدوں کے لیے مشاورت کا عمل تیزہوگیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ تحریک انصاف نے پنجاب میں مضبوط اور تجربہ کار شخصیت کو اسپیکر بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری پرویز الٰہی کا نام تجویز کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کی سینئر قیادت نے چوہدری پرویز کو اسپیکر بنانے کی تجویز کی تائید کردی ہے اور اب لیگی رہنما کی رضا مند پر انہں اس منصب پر لایا جاسکتا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہےکہ چوہدری پرویزالٰہی قومی اسمبلی کی 2 سیٹیں چھوڑنے کیلئے تیار ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں