تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا 110

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا

تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن) نے پنجاب میں سادہ اکثریت حاصل کرنے کا دعویٰ کردیا

پنجاب میں حکمرانی کے لیے پی ٹی آئی اور ن لیگ میں کھینچا تانی جاری ہے، تحریک انصاف اتحادیوں کو ساتھ ملانے کے لیے زور لگا رہی ہے اور مسلم لیگ (ن) بھی مطلوبہ ارکان کی تعداد حاصل کرنے کے دعوے کررہی ہے۔

تحریک انصاف کا کہنا ہےکہ پنجاب سے 17 آزاد امیدواروں اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت نے بھی عمران خان کو اپنی وفاداری کا یقین دلادیا ہے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حمایت قومی مفاد اور ملکی حالات کا تقاضا ہے۔

جب کہ ترجمان پی ٹی آئی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اتحادیوں کی مدد سے وزیر اعلیٰ پنجاب پی ٹی آئی کا ہی ہوگا۔

رانا ثناءاللہ کا دعویٰ

دوسری جانب رانا ثنا اللہ نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ (ن) لیگ نے ارکان کی مطلوبہ تعداد حاصل کرلی ہے مگر رازداری کے لیے آزاد امیدواروں کے نام فی الحال سامنے نہیں لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی پریس کانفرنس کریں گے جس میں آزاد اراکین (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کریں گے۔

واضح رہےکہ تحریک انصاف کی پنجاب میں 123 سیٹیں ہیں، 17آزاد اراکین کی حمایت کے بعد یہ تعداد 140 ہوجاتی ہے جب کہ مسلم لیگ (ق) کی پنجاب میں 8 اور بلوچستان عوامی پارٹی کی ایک سیٹ ہے جس کے بعد تحریک انصاف کو پنجاب میں 149 سیٹوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل ہوچکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں