بانی صدر آزاد کشمیر عازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 15ویں برسی 176

بانی صدر آزاد کشمیر عازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 15ویں برسی

بانی صدر آزاد کشمیر عازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 15ویں برسی

سیمینار میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی کثیر تعدا د نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان مخلص، نڈر اوربے باک سیاسی رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانے میں طویل جدوجہد کی۔

اسلام آباد(رپورٹ: فائزہ شاہ) بانی صدر آزاد کشمیر عازی ملت سردار محمد ابراہیم کی 15ویں برسی کے حوالے سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں سیاسی و سماجی رہنماؤں کی کثیر تعدا د نے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ سردار محمد ابراہیم خان مخلص، نڈر اوربے باک سیاسی رہنما تھے۔ انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کو تحریک آزادی کشمیر کا بیس کیمپ بنانے میں طویل جدوجہد کی۔کشمیر کے تشخص کا خیا ل رکھا کبھی مجروح نہیں کیا۔ مقررین نے مزید کہا کہ سردار ابراہیم خان کا شمار برصغیر کے بڑے سیاسی رہنماؤ ں میں ہوتا تھا۔ تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے زندگی کی آخری سانس تک جدوجہد کی۔انہوں نے سیاسی رواداری کو فروغ کیا۔ سیاسی اختلا ف ہونے کے باؤجود آپس میں اخترام کے رشتے کو برقرار رکھا۔ مقررین نے مزید کہا کہ ہمیں اس بات کا افسوس ہے کہ آزاد کشمیر کے صدر کے لئے گذشتہ حکومت کے ایک نیب زدہ آفسر فواد حسن فواد نے فیصلہ کیا۔نئے حکومت سے امید کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔ عازی ملت نے چار دفعہ صدر آزادکشمیررہنے کے باؤجو د اپنی ذات پر ایک روپے خرچ نہیں کیا۔ ان کی مشن کو آگے لے کر بڑھیں گے۔ کشمیر پر پاکستان کی سابقہ حکومتوں کی مجرمانہ غفلت رہی ہے۔ لیکن آزادکشمیر کے حکمرانوں نے بھی پروٹوکول کو انجوئے کیا ہے۔ پروگرام کی صدارت جموں کشمیر پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نشاد کاظمی نے کی۔مہمان گرامی میں جنرل عمر فاروق، تجمل اسلام، رحیم اصغر، سردار عتیق سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر، عبدالحمید لون ترجمان آل پارٹیز حریت کانفرنس، سابق صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن چوہدری اشرف گجر ایڈوکیٹ،سردار آصف سمیت دیگر سیاسی وسماجی رہنماؤں نے شرکت کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں