پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند کل نظر آنے کا امکان 149

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند کل نظر آنے کا امکان

پاکستان میں ذوالحجہ کا چاند کل نظر آنے کا امکان

محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ پاکستان میں اسلامی مہینے ذوالحجہ کا چاند 12 اگست نظر آسکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی پیدا ئش آج دوپہر 2 بجکر 59 منٹ پر ہوچکی ہے اور فلکیاتی پیرامیٹرز کے مطابق ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کا قوی امکان 12 اگست کی شام کو ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کل ملک کے بیشتر حصوں میں مطلع کبھی صاف اور کبھی جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

چاند کی رویت کا حتمی اعلام مرکزی رویت ہلال کمیٹی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد کرے گی۔ اگر کل یعنی 12 اگست کو چاند نظر آگیا تو پاکستان میں عیدالاضحیٰ 22 اگست بروز بدھ ہوگی۔

سعودی عرب و دیگر خلیجی ممالک میں چاند دیکھنے کے لیے متعلقہ اداروں کا اجلاس جاری ہے۔

عید الاضحیٰ ذوالحجہ کی 10 تاریخ کو منائی جاتی ہے، اس دن مسلمان حج بھی کرتے ہیں جبکہ سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کا فریضہ بھی سرانجام دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں