گلگت بلتستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان 158

گلگت بلتستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

گلگت بلتستان میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی سے رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کی ویژن کو سپورٹ کرنے کے لئے پارٹیوں کے بڑے بڑے عہدے چھوڑ دیئے

اسلام آباد(فائزہ شاہ)گلگت بلتستان میں تبدیلی کی سونامی داخل مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان

ہفتہ کو نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صدر راجہ جلال حسین نے پاکستان مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی سے رہنماؤں کی پی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔سیاسی جماعتوں کی رہنماؤں نے کہا کہ عمران خان کی ویژن کو سپورٹ کرنے کے لئے پارٹیوں کے بڑے بڑے عہدے چھوڑ دیئے۔

ملک کی تقدیر کو بدلنے کیلئے بہترین سوچ رکھنے والے واحد شخصیت عمران خان ہے۔ پی ٹی آئی کی منشور میں گلگت بلتستان کے خصوصی پیکچ کا اعلان بھی کیاگیا ہے۔ 70سالوں سے محروم جی بی کے عوام کو اپنے حقو ق ملیں گے۔

تحریک انصاف جی بی کے صدر راجہ جلال حسین نے کہا کہ گلگت بلتستان کی سیاسی شخصیات محمد شفا،شمس لون،عالم نور کوپی ٹی آئی میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ سب نے عمران خان کی ویژن پر اعتماد کیا،جی بی کی عوام پاکستان کے ساتھ مخلص ہے کہا بھارتی وزیر اعظم مودی کے بیان سے کوئی تعلق نہیں۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے شمس لون نے کہا کہ گلگت میں چند دہشتگردوں نے پولیس پر حملہ کر کے تین اہلکاروں کو شہید کردیاکہا صوبائی حکومت سو رہی ہے۔جنت نظیر جیسے خطے کو کسی بھی صورت دہشتگردی کی نذرنہیں ہونے دیں گے،چوبیس سال سے مسلم لیگ (ن)کاکا رکن رہا۔عمران خان کے نئے پاکستان کی ویژن کو سلام پیش کرتے ہیں۔

موجودہ ہونے والے انتخابات میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کر کے ووٹ دیا،عمران کے پاس کوئی دوہرا معیار نہیں،لوگ آج عمران کے ویژن سے متاثر ہیں۔ن لیگ گلگت بلتستان میں صرف سوشل میڈیا کی حد تک رہ گئی ہے،کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے۔پی ٹی آئی کی پلیٹ فارم سے ضلع استور کو ترقی کے راستے پر گامزن کرینگے کہا پاکستان ہے تو ہم ہیں۔

پاکستان پیپلز پارٹی سے پی ٹی آئی میں شامل ہونے والے شفا محمد نے کہاکہ 1973سے پیپلزپارٹی کے ساتھ رہے،گلگت بلتستان میں پارٹی کے بانی کارکنوں میں سے تھا،لیکن جی بی کے عوام کو اپنے حقوق دلانے میں پی پی پی ناکام رہی۔اب تبدیلی کا دور شروع ہو چکا ہے،عمران کی ویژن کو سپورٹ کرتے ہوئے علاقے کی ترقی کیلئے راجہ جلال کے شانہ بشانہ کام کریں گے،اسی جذبے کے تحت ہی پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی ہے۔

پی ٹی آئی کے منشور میں جی بی کی محرومیوں کو دور کرنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کاو عدہ کیا گیا ہے۔محمد طارق نے کہا کہ جب سے مرکز میں پی ٹی آئی کی حکومت بننے کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اسی دن سے گلگت بلتستان میں سی پیک کو سوبوتاژ کرنے کیلئے دہشتگردی کے واقعات ہو رہے ہیں کہا اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں۔

بیس کروڑ عوام کی امیدیں عمران خان سے جڑی ہے،عوام عمران خان کی کرپشن مکاؤ مہم سے بہت متاثر ہیں،امید ہے خان گلگت بلتستان کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے انقلابی اقدامات کریں گے،عمران ایک ایماندار شخص ہے۔ان کا کرپشن سے دور دور تک کا تعلق نہیں۔

عالم نور حیدر نے کہا کہ میرا تعلق بھی صحافت سے تھا۔آج سے پی ٹی آئی کا حصہ بنا،بائیس سال پہلے خان نے جو نعرہ لگایا اس کی زد میں گلگت بلتستان بھی آیا،گلگت بلتستان کے لوگوں کو آئینی حقوق ملنے کی امیدیں خان سے وابستہ ہو گئیں ہیں۔

پی ٹی آئی گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل فتح اللہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں رونما ہونے والے واقعات تشویشناک ہے،چیف جسٹس آف پاکستان نے بھی اپنے بیان میں واقعہ کی محرکات کی طرف اشارہ کیا تھا۔ جی بی حکومت ٹھیکے بانٹنے میں لگیں ہوئے ہیں،حکومت مکمل ناکام ہو چکی ہے۔

مسلم لیگ(ن) کی پانچ سالہ مینڈیٹ کو چھیننے کے حق میں نہیں،نہ ہی مرکزی حکومت سے کوئی سفارش کرینگے،حکومت کو سیاسی شہید بننے نہیں دیں گے کہا ہماری جماعت قراقرم بورڈ کو ختم کر کے فیڈرل بورڈ سے الحاق کرنے کی مزمت کرتی ہے،ہم شبیر سہام کے ساتھ کھڑے ہیں۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں