سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی فی یونٹ قیمت 62 پیسے بڑھانے کی درخواست 126

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی فی یونٹ قیمت 62 پیسے بڑھانے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی بجلی فی یونٹ قیمت 62 پیسے بڑھانے کی درخواست

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت 62 پیسے بڑھانے کی درخواست کی ہے۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجسی کی درخواست پر کل سماعت کی جائے گی۔

نیپرا کے مطابق درخواست جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے، جولائی میں فی یونٹ بجلی کی پیداواری لاگت کا اوسط تخمینہ 4 روپے 98 پیسے مقرر تھا تاہم فی یونٹ بجلی کی اوسط فیول لاگت 5 روپے 60 پیسے رہی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کے مطابق جولائی میں 24.51 فیصد بجلی ایل این جی پر پیدا کی گئی جب کہ کوئلے سے 12.63 فیصد اور فرنس آئل سے 9.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

نیپرا کے مطابق نیوکلیئر ذرائع سے 5.35 فیصد اور ہوا سے 3.12 فیصد بجلی پیدا ہوئی، جولائی میں مجموعی طور پر پونے 14 ارب یونٹ بجلی پیدا ہوئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں