صحافیوں کی جبری برطرفیوں آن لائن نیوز ایجنسی سے ممکنہ طور پر کارکنوں کو بے روزگار کرنے کی تیاریوں پر شدید تشویش کا اظہار 111

صحافیوں کی جبری برطرفیوں آن لائن نیوز ایجنسی سے ممکنہ طور پر کارکنوں کو بے روزگار کرنے کی تیاریوں پر شدید تشویش کا اظہار

صحافیوں کی جبری برطرفیوں آن لائن نیوز ایجنسی سے ممکنہ طور پر کارکنوں کو بے روزگار کرنے کی تیاریوں پر شدید تشویش کا اظہار

پیر کو صدر مبارک زیب خان جنرل سیکرٹری علی رضا علوی فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری اراکین مجلس عاملہ نے روزنامہ جناح کے میگزین اور نیوز روم سے 22 کارکن صحافیوں کی جبری برطرفیوں. ڈان ٹی وی سے کاپی ایڈیٹر اور ڈی ایس این جی سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنے آن لاہن نیوز ایجنسی سے بعض صحافیوں کو فارغ کرنے کی ممکنہ تیاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا

رپورٹ:اصغر چوہدری )راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) نے روزنامہ جناح سے کارکن صحافیوں کی جبری برطرفیوں آن لائن نیوز ایجنسی سے ممکنہ طور پر کارکنوں کو بے روزگار کرنے کی تیاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شدید ترین ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے, کارکنوں کے معاشی قتل کے مرتکب میڈیا ہاوسز کا گھیراؤ کیا جائے گا.

پیر کو صدر مبارک زیب خان جنرل سیکرٹری علی رضا علوی فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری اراکین مجلس عاملہ نے روزنامہ جناح کے میگزین اور نیوز روم سے 22 کارکن صحافیوں کی جبری برطرفیوں. ڈان ٹی وی سے کاپی ایڈیٹر اور ڈی ایس این جی سٹاف کو نوکریوں سے فارغ کرنے آن لاہن نیوز ایجنسی سے بعض صحافیوں کو فارغ کرنے کی ممکنہ تیاریوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پہلے ہی بہت سارے میڈیا ہاوسز بیگار کیمپوں میں تبدیل ہو چکے ہیں

نوائے وقت نیشن بول نیوز سیون نیوز کیپٹل ٹی وی میں عید پر بھی ورکروں کو تنخواہیں ادا نہیں کیں گئیں ایسے میں روزنامہ جناح سے یکدم کارکنوں کا نکالا جانا بنیادی انسانی حقوق اور لیبر لاز کی خلاف ورزی ہے ,آر آئی یو جے فسطائیت پر مبنی ان ہتھکنڈوں کو کسی صورت قبول نہیں کریگی,آر آئی یو جے نے اس عز م کا اظہار کیا ہے کہ جس میڈیا ہاوس میں کارکن صحافی کی جبری برطرفی ہو گی اس کارکن دشمن میڈیا ہاوس کا گھیراؤ کیا جائے گا اور ہر فورم پر صدائے احتجاج بلند کیا جائے گا آر آئی یو جے نے تحریک انصاف کی نئی حکومت کی معنی خیز خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ,

آر آئی یو جے کے وفد نے صدر مبارک زیب خان اور فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری نے روزنامہ جناح اور ڈان ٹی وی کے دفاتر کا دورہ کیا, ایڈیٹر جناح شمشاد مانگٹ نے آر آئی یو جے وفد کو بتایا کہ ادراے کو در پیش مالی مشکلات کی وجہ سےکشمیر اور خیبر پختون خواہ آپریشن بند کرنا پڑا اور کارکنوں کو برطرف کرنا پڑا آر آئی یو جے نے خلاف ضابطہ برطرفیوں کو مسترد کر دیا

جبکہ ڈائریکٹر پروگرامز ڈان ٹی وی افتخار شیرازی کو بتایا گیا کہ کارکنوں کی برطرفیوں سے شدید تشویش پائی جاتی ہے ڈائریکٹر پروگرام نے بتایا کہ اسلام آباد بیورو میں پوسٹ ختم ہونے کی وجہ سے ایک صحافی کو فارغ کرنا پڑا جبکہ ڈی ایس این جی آپریشن محدود کرنے تو دو نان جرنلسٹس کو فارغ کیا گیا ہے فیصل آباد اور ملتان میں کسی کارکن صحافی کو فارغ نہیں کیا گیا صرف ڈی ایس این جی آپریشن بند ہوا ہے انہوں نے یقین دھانی کرائی ہے کہ جیسے ہی حالات بہتر ہوتے ہیں انہی لوگوں کو نوکریوں پر بحال کر دیا جائے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں