سندھ میں نیب کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے استعفیٰ دے دیا
کراچی: سندھ میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے 3 اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
استعفیٰ دینے والوں میں پراسیکیوٹر منصف جان، یاسر مغل اور نسیم ملک شامل ہیں۔
یہ نیب پراسیکیوٹرز شرجیل میمن، فشریز، پورٹ قاسم کرپشن اور ایس ایس جی سی سمیت دیگر اداروں میں کرپشن کیسز کی پیروی کر رہے تھے۔
اسپیشل پراسیکیوٹرز کے استعفوں کے بعد نیب نے تاحال متبادل پراسیکیوٹرز تعینات نہیں کیے