لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو سعد اور سلمان رفیق کی ممکنہ گرفتاری سے پھر روک دیا 141

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو سعد اور سلمان رفیق کی ممکنہ گرفتاری سے پھر روک دیا

لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو سعد اور سلمان رفیق کی ممکنہ گرفتاری سے پھر روک دیا

لاہور: ہائیکورٹ نے سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کرتے ہوئے نیب کو دونوں کی ممکنہ گرفتاری سے روک دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفریق کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔

دورانِ سماعت عدالت نے درخواست گزاروں سے استفسار کیا کہ آپ نے ڈی جی نیب کو تبدیل کرنے کے لیے درخواست دی؟

اس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے دونوں فریقین کو سن لیا ہے اور آئندہ ایک دو روز میں اس حوالے سے فیصلہ کرلیا جائے گا۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے کہا کہ دونوں کے وارنٹ گرفتاری کو عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنائیں، گزشتہ سماعت پر بھی آپ نے اسے عدالتی ریکارڈ کا حصہ نہیں بنایا تھا۔

عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد سعد رفیق اور سلمان رفیق کی عبوری ضمانت میں 11 دسمبر تک توسیع کردی اور نیب کو حکم دیا ہےکہ دونوں کو آئندہ سماعت تک گرفتار نہ کیا جائے۔

واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف نیب میں پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کی تحقیقات جاری ہیں اور اس میں ممکنہ گرفتاری سے بچنے کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تھی جسے عدالت نے مسترد کرتے ہوئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خواجہ برداران نے ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم پر بھی جانبداری کا الزام عائد کرتے ہوئے انہیں تبدیل کرنے کی درخواست دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں