غربت، جہالت، نا انصافی اور کرپشن کیخلاف جہاد نئے سال کے عزائم ہیں: وزیراعظم 209

غربت، جہالت، نا انصافی اور کرپشن کیخلاف جہاد نئے سال کے عزائم ہیں: وزیراعظم

غربت، جہالت، نا انصافی اور کرپشن کیخلاف جہاد نئے سال کے عزائم ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نئے سال کے موقع پر غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن جیسی چار برائیوں کے خلاف جہاد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے لکھا، ‘ ہمارے نئے سال کا عزم ملک کی چار برائیوں غربت، جہالت، ناانصافی اور کرپشن کے خلاف جہاد ہے۔’

ساتھ ہی وزیراعظم نے امید کا اظہار کیا کہ ‘انشاء اللہ سال 2019 پاکستان میں سنہرے دور کا آغاز ہوگا’۔

Imran Khan

@ImranKhanPTI

Our New Year resolution is to wage jihad against the 4 ills of our country: poverty, illiteracy, injustice and corruption. InshaAllah 2019 is the beginning of Pakistan’s golden era.

9,045 people are talking about this

عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے سے قبل اور بعد میں بھی متعدد مرتبہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے حوالے سے کئی بیانات دیئے ہیں، حال ہی میں انہوں نے منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کے سب سے بڑے آپریشن کا بھی اعلان کیا۔

28 دسمبر کو وزیراعظم آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ ‘امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق پاکستان سے سالانہ 10 ارب ڈالر کی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے، ہم منی لانڈرنگ کے خلاف ملکی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن کرنے جارہے ہیں’۔

اس موقع پر وزیراعظم نے مزید بتایا کہ ‘ہم غربت کے خاتمے کے لیے بھی ملکی تاریخ کا سب سے بڑا پروگرام لارہے ہیں اور جلد ہی اس حوالے سے جامع پروگرام کا اعلان کیا جائے گا’۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں