'ان کو' حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں: سعد رفیق 90

‘ان کو’ حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں: سعد رفیق

‘ان کو’ حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں: سعد رفیق

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہےکہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے اور ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتا رہے ہیں۔

لاہور کی احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ منی بجٹ آرہا ہے جو مہنگائی کا طوفان لا رہا ہے۔
(ن) لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان نالائقوں کے حوالے کردیا ہے، ان کو حکمران بنانے والے خود پچھتارہے ہیں۔

خواجہ سعد رفیق نے مزید کہا کہ ملک میں انصاف اور احتساب کے نام پر انتقام ہورہا ہے جو زیادہ دیر نہیں چلے گا، یہ وقت بدلے اور بہت جلد بدلے گا۔

واضح رہےکہ خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو نیب نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کیس میں گرفتار کر رکھا ہے اور اس سلسلے میں انہیں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں