107

حکومت نے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھادی، قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافے کا امکان

حکومت نے موبائل فونز پر ڈیوٹی بڑھادی، قیمتوں میں 20 ہزار تک اضافے کا امکان

حکومت نے موبائل فونز پر درآمدی ڈیوٹی 15 فیصد سے بڑھا کر 44 سے 52 فیصد تک کردی۔

الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق موبائل فونز کی درآمد پر ڈیوٹیز، جی ایس ٹی، لیوی اور انکم ٹیکس کی شرح بڑھادی گئی ہے۔

اس کے علاوہ استعمال شدہ فونز کی درآمد پر ٹائپ اپرول کی شرط بھی عائد کی گئی ہے۔

صدر الیکٹرانک ڈیلرز ایسوسی ایشن محمد رضوان کے مطابق حکومتی فیصلے سے موبائل فونز کی قیمتوں میں 20 ہزار روپے تک اضافہ ہوجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں