وزیراعظم عمران خان کی امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات
دوحہ: وزیراعظم عمران خان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کی۔
اس سے قبل دیوان امیری پہنچنے پر امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے وزیراعظم عمران خان کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر وزیراعظم کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
Official Welcome Ceremony in honour of Prime Minister Imran Khan at Diwan-e-Amiri in #Doha today.
Emir of Qatar H.H. Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani received the Prime Minister Imran Khan at Diwan-e-Amiri.#PMIKVisitsQatar 🇵🇰🇶🇦 pic.twitter.com/kMMkWzuVqx— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) January 22, 2019
امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ون آن ون ملاقات کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقات ہوگی۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گذشتہ روز قطر کے دو روزہ دورے پر دوحہ پہنچے تھے، جہاں ان کی قطری ہم منصب عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی سے ملاقات ہوئی، جس کے دوران دونوں ممالک کے درمیان باہمی اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ قطری وزیراعظم نے وزیراعظم عمران خان کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا۔
وزیراعظم کو اس دورے کی دعوت امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دی تھی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر برائے منصوبہ بندی خسرو بختیار، وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔