اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے
اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیمامرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے وفاقی دارلحکومت کے علاوہ پشاور، بنوں، کوہاٹ، لوئر دیر اور ڈی آئی خان میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ سوات، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، کوہستان، دیر بالا، نوشہرہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خوشاب، چیچہ وطنی، میانوالی، سرگودھا اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز افغانستان میں ہندوکش ریجن اور اس کی زیر زمین گہرائی 80 کلو میٹر تھی۔
زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔