ساہیوال ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تمام جمہوریت پسند ملکوں پر قرض ہے اور انہیں چاہیے
اور انہیں چاہیے کہ وہ کشمیریوں کی جدو جہد آزادی میں ان کی مدد کریں جس کا وعدہ اقوام عالم نے 70سال پہلے کیا تھا ،پاکستان مظلوم کشمیریوں کی آزادی کی شہادتوں بھری جدوجہد کی مکمل سفارتی ،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے
گا کیونکہ کشمیر کے بغیر پاکستان مکمل نہیں -وہ یہاں جناح ہال میں ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام یوم کشمیر کے حوالے سے ہونے والی تقریب سے خطاب کر رہے تھے جس میں پی ایچ اے کے سابق چیئر مین پیر احسا ن الحق ادریس ،تحریک انصاف کے رہنما شیخ شاہد حمید اور سول سوسائٹی کے مرکزی رہنما شیخ اعجاز احمد رضا کے علاوہ ڈائریکٹر ساہیوال آرٹس کونسل ڈاکٹر ریاض ہمدانی ،پروفیسر عمران جعفر اور صاحبزادہ اسامہ بخاری ،مقامی کالجز اور سکولوں کے اساتذہ اور طلبا و طالبات اور شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی –
انہو ںنے کہا کہ 1030میں عبدالستار شہیدسے شروع ہونے والا کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کا سفر برہان الدین وانی کی شہادت تک جاری ہے اور یہ اپنی کامیابی تک جاری رہے گا کیونکہ کشمیریوں نے آزادی حاصل کر کے ہندوستان کی غلامی سے نجات کا تہہ کر رکھا ہے –
انہو ںنے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری کشمیریوں کی جدوجہد آزادی تک مکمل حمایت کرتا ہے اور یہ حمایت مقصد کے حصول تک جاری رہے گی -پروفیسر عمران جعفر کے اپنے خطاب میں کشمیریوں کی جدوجہد کی نو آبادیاتی نظام کی آخری نشانی قرار دیا اور کہا کہ اقوام عالم کے 70سال پرانے وعدوں کی عدم تکمیل سے کشمیریووں کی زندگی جہنم بن چکی ہے ،
سول سوسائٹی کے رہنما شیخ اعجاز احمد رضا نے کہا کہ کشمیر ی نوجوانوں نے اپنی آزادی کے لئے سینوں پر گولیاں کھائیں اور اپنی ماؤں کی گود میں دم توڑا لیکن قابض فوج ان کے جذبہ حریت کو ختم نہیں کر سکتی
اور ہر شہید ہونے والا نوجوان پاکستان پرچم میں دفن ہونے کی وصیت کر رہا ہے -انہو ںنے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور کشمیر کا انسانی المیہ ختم کر کے اس دیرینہ مسئلے کا امن سے حل کرنا چاہتا ہے لیکن قابض فوج کے ظلم و ستم سے صرف نظر نہیں کیا جا سکتا
-اس سے پہلے تقریب میں ساہیوال آرٹس کونسل کی طرف سے جدوجہد آزادی کے لئے تیار کی گئی دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی جس میں جدوجہد آزادی کشمیر کا تاریخی احاطہ کیا گیا تھا
-تقریب کے اختتام پر جناح ہال سے ڈی سی آفس تک ریلی بھی نکالی گئی جس کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پر کشمیریوں کی جدوجہد کی حمایت کے نعرے درج تھے-