میرب خان نے لاہور کے بعد راولپنڈی کی عوام کو بھی اپنی دلکش اداؤں کا گرویدہ بنا لی۔پردیسی بابو کے نام سے ریالٹو تھیٹر راولپنڈی میں گزشتہ ایک ہفتے سے چلنے والے ڈرامے کی مرکزی کردار میرب خان نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا
کے راولپنڈی کے عوام کی طرف سے دی گئی محبت پر وہ یہاں کے عوام کی مقروض ہیں ُانھیں لاہور کے بعد راولپنڈی میں آکر اپنے گھر جیسا ماحول لگا،یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں ،راولپنڈی میں دوران پرفارمنس یہاں کے بچوں جوانوں اور بوڑھوں ہر عمر کے افراد نے محبت دی ،ایک فنکار کا سرمایہ ُاس کے شائقین کی محبت ہی ہوتی ہے وہ اپنے پنڈی وال محبت کرنے والوں کے لیے جمعرات اٹھائیس فروری تک نظریں بچھائے سٹیج پر موجود ہیں،ڈرامہ ڈائریکٹر یار محمد اور سینئر سٹار عابدہ بیگ کے ساتھ آئندہ بھی راولپنڈی میں محبتیں بانٹنے آئیں گی۔میرب خان نے کہا کے ُان کی یہ جوانی یہ نازک و نخرہ اور تمام ادائیں ُان کے شائقین پر قربان ہیں وہ سمجھتی ہیں کے وہ مخلوق خدا کو خوش کرکے اپنی آخرت سنوارنے کا سامان بنا رہی ہیں