123

آزاد کشمیر کے رہائشی خاتون نظر انساء نے اپنے بیٹے راجہ مشتاق حسین اور بہو کے ہمراہ نیشنل پر یس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے

اسلام آباد(فائزہ شاہ ) ا ٓزاد کشمیر کے رہائشی خاتون نظر انساء نے اپنے بیٹے راجہ مشتاق حسین اور بہو کے ہمراہ نیشنل پر یس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ

ان کا بیٹاراجہ مختار حسین ولد محمدفیروز پچھلے دو سال سے مدینہ سعودی عرب کے جیل میں قید ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے شکر گزار ہے کہ جنہوں نے ہم جیسے غریب لوگوں کی آواز محمد بن سلمان کو پہنچائی۔ کہا کہ میرے بیٹے کو سعودی پولیس نے شک کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔ دو سال گزرنے کے بعد ان پر جرم ثابت نہ ہوسکا۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے مختار حسین کو فوری رہا کیا جائے۔ مختار حسین محنت مزدوری کی عرض سے پچھلے کئی سالوں سے سعودی عرب آتا جا تا تھا۔ چھٹی پر گھر آرہا تھا عمرے کے لئے مکہ معظمہ چلے گئے۔

واپسی پر پولیس کی جانب سے شک بنیاد پر گرفتار کر لئے گئے۔ دو سال گزرنے کے باوجو د تا حال میرے بیٹے کو رہا نہیں کیا گیا۔ انہو ں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خا ن اور چیف جسٹس آف پاکستان آ صف سعید کھوسہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے کی رہائی میں میر ی مدد کرے۔راجہ مختار نے کہا کہ ہم محنت مزدوری کرکے گھر کا نظام چلاتے ہیں۔ میرے بھائی کے چا ربچے،بیوی ہے، جو کہ بہت مشکلات کا سامنا کررہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں