229

مہتمم دار العلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب علیل اسپتال میں داخل مفتی ابوالقاسم نعمانی کو گزشتہ دو روز سے پیٹ میں انفیکشن اور بخار کی شکات تھی۔

مہتمم دار العلوم دیوبند مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب علیل اسپتال میں داخل
مفتی ابوالقاسم نعمانی کو گزشتہ دو روز سے پیٹ میں انفیکشن اور بخار کی شکات تھی۔

ممبئی/دیوبند(چیف اکرام الدین)دیوبند سے موصولہ اطلاع کے مطابق دارالعلوم دیوبند کے مہتمم مولانا مفتی ابوالقاسم نعمانی صاحب کوشدید علالت کے باعث ہسپتال میں داخل کیاگیا ہے واضح رہے کہ گزشتہ دو روز سے ان کی طبیعت خراب چل رہی ہے اطلاعات کے مطابق مفتی ابوالقاسم نعمانی کو دو روز سے پیٹ میں انفیکشن اور بخار کی شکایت تھی آج صبح زیادہ نقاہت و کمزوری ہونے کے سبب انہیں یہاں کے مقامی ہسپتال میں داخل کرنا پڑا۔ ڈاکٹر نے طبیعت میں استحکام بتایا ہے اور کوئی خطرے کی بات نہ کہی ہے تاہم 72 گھنٹے کی طبی نگرانی کو ضروری قرار دیا ہے آج صبح مفتی صاحب کی طبیعت زیادہ بگڑ گئ تو دیوبند کے مشہور معالج ڈاکٹر ڈی کے جین نے اپنے نرسنگ ہوم میں ان کو داخل کرکے ایمرجنسی علاج شروع کردیا الحمدللہ مہتمم صاحب فی الحال افاقہ محسوس کررہے ہیں، سبھی حضرات سے ان کے لیے دعائے صحت کی اپیل ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں