9الیاس نامی شخص نے میر ے جواں سالہ بھائی کو بے دردی سے قتل کیاتھا۔ محمد اقبال 166

9ماہ قبل ضلع واشک کے علاقہ میں محمد الیاس نامی شخص نے میر ے جواں سالہ بھائی کو بے دردی سے قتل کیاتھا۔ محمد اقبال

اسلام آباد(ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) صوبہ بلوچستا ن ضلع واشک کے رہائشی محمد اقبال نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 9ماہ قبل ضلع واشک کے علاقہ میں محمد الیاس نامی شخص نے میر ے جواں سالہ بھائی کو بے دردی سے قتل کیاتھا۔ قتل کرنے کے بعد ایف آئی میرے چھوٹے بھائی نے درج کی۔

9ماہ گزرنے کے باوجو د ملزم کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی، متعلقہ پولیس تھانہ ماشخیل کئی مرتبہ گیا۔ کہ میرے بھائی کے قاتلوں کو گرفتار کریں۔پولیس حکام سے اپیل بھی کی کہ میرے بھائی کا قاتل میرے نظروں کے سامنے سرعام پھیر رہا ہے۔میرے بھائی کا قاتل مالی لحاظ سے اتنا مظبوط ہے کہ پولیس حکام کی جانب سے کوئی قانونی کاروائی نہیں ہورہی۔ کئی مرتبہ کوشش کی کہ اپنی آواز اعلیٰ حکام تک پہنچاؤ لیکن کہی بھی میر ی شنوائی نہیں ہوئی۔ کراچی پریس کلب کے سامنے 14دن تک احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ اسلام آباد پریس کلب کے سامنے کئی دونوں سے مظاہرہ کیا لیکن میری آواز انصاف کے اعلیٰ کے ایوانو ں تک نہیں پہنچی۔ انہو ں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان، وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ میرے بھائی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کریں اور ان سے پوچھے کہ کیوں میرے بھائی کو بے گنا ہ اتنی بے دردی سے قتل کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں