نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا متفقہ فیصلہ،6رکنی سکروٹنی کمیٹی قائم 99

نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کا متفقہ فیصلہ،6رکنی سکروٹنی کمیٹی قائم

سکروٹنی کمیٹی کے ارکان میں عیسی نقوی،وحید جنجوعہ،منصور ستی شامل

اسلام آباد (ایف ایس میڈیا نیٹ ورک) نیشنل پریس کلب کی گورننگ باڈی کے متفقہ فیصلے کے مطابق چھ رکنی سکروٹنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے کمیٹی کے ارکان میں عیسی نقوی،وحید جنجوعہ،منصور ستی شامل ہیں جب کہ باقی تین ارکان کے نام سیکرٹری پریس کلب کی جانب سے شامل کئے جائیں گے
کمیٹی سینئر صحافی عبدالرزاق سیال کی سربراہی میں ایک ماہ کی مدت کے اندر آئین کی روشنی میں نیشنل پریس کلب کی ممبرشپ فہرست کی سکروٹنی کرے گی،جاری شدہ پریس ریلیز کے مطابق سکروٹنی کمیٹی درج ذیل ٹی او آرز کے تحت کام کرے گی۔آئین کے مطابق کونسل ممبران کی تعلیمی قابلیت بھی چیک کی جائے گی پندرہ سال سے زائد تجربہ رکھنے والے کونسل ممبران کو تعلیمی قابلیت کی شرط سے استثنی حاصل ہو گا۔
کونسل ممبران سے ملازمت کا کنٹریکٹ لیٹر اور پے سلپ یا تنخواہ وصول کرنے کا دستاویزی ثبوت بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔جن اداروں کے دفاتر فیزیکلی موجود نہیں ان اداروں کو پریس کلب کی رکنیت فراہم نہیں کی جائے گی تمام اداروں کی ای او بی آئی رجسٹریشن کی تصدیق کو بھی یقینی بنایا جائے گامارکیٹنگ اور دیگر غیر صحافتی شعبوں میں ذمہ داریاں ادا کرنے والے افراد کونسل ممبرشپ کے لئے نااہل ہوں گےکمیٹی ایک ماہ کے اندر حتمی رپورٹ جمع کروانے کی پابند ہو گی ۔سکروٹنی کمیٹی ارکان کی تصدیق کے لئے ضرورت پڑنے پر ایڈیٹرز اور بیورو ہیڈز کی معاونت طلب کر سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں