108

ڈی آئی جی بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کمشنر بنوں کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے

کمشنر بنوں سید عبدالجبار شاہ کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بنوں(چیف اکرام الدین)ڈی آئی جی بنوں عبداللہ خان نے بنوں سے تبدیل ہونے پر
کمشنر بنوں سید عبدالجبار شاہ کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی بنوں نے کمشنر بنوں کے تبدیل ہونے پر الوداعی تقریب منعقد کی جس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر یاسر آفریدی،ڈپٹی کمشنر محمد علی اصغر،ایڈیشنل ایس پی توحید خان گنڈاپور،ایف سی کمان آفیسر و دیگر آفسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی آئی جی بنوں اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے کمشنر بنوں کو شیلڈ اور تحائف پیش کیے اور بنوں کی روایتی پگڑی بھی پہنائی گئی۔ڈی آئی جی بنوں نے کمشنر صاحب کے بنوں میں تعیناتی کے دوران خدمات کو سراہا اور کہا کہ کمشنر صاحب نے پولیس کیساتھ دوستانہ تعلقات کی فضاء قائم کی اور ہر مشکل گھڑی میں ساتھ دیا اس دوران کمشنر صاحب نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بنوں پولیس کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ بنوں قوم کی طرف سے انہیں بے پناہ محبت ملی ہے یہاں کے لوگ ملنسار محبت کرنے والے اور مہمان نواز قوم ہے اور ہر شعبہ ہائے زندگی میں مہارت اور صلاحیت رکھتے ہیں جوان کی محنت اور جفاکشی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔مزید کہا کہ بنوں میں تعیناتی کا عرصہ ان کی زندگی کے یادگار لمحات میں سے ہے اور انہیں خوشی ہے کہ وہ لوگوں کی بے پناہ محبت کا قیمتی اثاثہ ساتھ لے کر جارہے ہیں.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں