پاکستان تحریک انصاف اور پاکستان مسلم لیگ (ق) کے مابین اعلیٰ سطحی رابطہ
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کی وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق کی رہائشگاہ آمد
وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور دیگر بھی ہمراہ تحریک انصاف کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل اعجاز چودھری بھی ملاقات میں موجود
ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال نہایت بحرانی حالات میں قوم کو بہترین قیادت فراہم کرنے پر چودھری شجاعت حسین کی وزیر اعظم اور تحریک انصاف کو مبارکباد پاکستان کیخلاف ہندوستان کی جارحیت نے خطے میں شدید تناؤ کو جنم دیا، چودھری شجاعت حسین وزیراعظم پاکستان نے نہایت جرات، حوصلے اور تدبر سے بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا، چودھری شجاعت
زیر حراست بھارتی قیدی کی رہائی کا فیصلہ غیر معمولی اور امن کا پیغام تھا، چودھری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ (ق) وزیر اعظم کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتی ہے، چودھری شجاعت حسین ملاقات کیلئے رہائشگاہ آمد پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی کی جانب سے چودھری شجاعت حسین اور ساتھیوں کا شکریہ