106

پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق کوپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ممبر منتخب

ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن کا اعزاز ،ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق پی ایم ڈی سی کے ممبر منتخب ایبٹ آباد۔ڈین ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق کوپاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کا ممبر منتخب کر لیا گیا جو کہ ایوب میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشن اورپورے ہزارہ ریجن کے لئے انتہائی اعزاز کی بات ہے تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کی منظوری کے بعد پورے پاکستان سے 12انتہائی قابل میڈیکل کے ماہرین کو پی ایم ڈی سی کی ایلیٹ کونسل کاممبر منتخب کیا گیا ہے جن میں ایک پروفیسرڈاکٹرعمرفاروق ہیں۔پروفیسر ڈاکٹرعمرفاروق اس وقت بحثیت ڈین ایوب میڈیکل کالج تعینات ہیں اس کے علاوہ وہ اعزازی طور پر ہسپتال ڈائریکٹر کی ڈیوٹی بھی سر انجام دے رہے ہیں۔ ڈین ایوب میڈیکل کالج کمیونٹی میڈیسن کے پروفیسر ہیں اور 2003ء سے کالج کے ساتھ وابسطہ ہیں ڈاکٹر عمرفاروق اعلی تعلیم یافتہ ہیں اور ایم پی ایچ ایم بی بی ایس کے علاوہ پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی حاصل کر رکھی ہے وہ کالج کے ریسرچ جنرل جےاے ایم سی کے ایڈیٹر بھی ہیں اور دنیا کے مایہ ناز ریسرچ جنرل میں35ریسرچ آرٹیکلز شائع کرنے کااعزاز رکھتے ہیں ڈاکٹر عمر فاروق ایوب میڈیکل کالج کے ایک مایہ ناز گریجویٹ ہیں ۔پروفیسر ڈاکٹر عمرفاروق نے کہا کہ وہ اور کونسل کے باقی ممبرز مل کر ملک کے اندر میڈیکل ایجوکیشن اور پریکٹس کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بنانے میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل شعبہ صحت کی تعلیم اور پریکٹس کی ریگولیٹری اتھارٹی ہے جو کہ ملک کے اندر میڈیکل ایجوکیشن اور میڈیکل پریکٹس کے لئے قانون سازی کرتا ہے اور اپنی پالیسی تمام میڈیکل کالجز اور ڈاکٹرز کے لئے رائج کرتا ہے ۔ملک کے اندر کام کرنے کے لئے تمام ڈاکٹرز کا پی ایم ڈی سی کے ساتھ رجسٹرڈ ہونا شرط ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں