مظفرآبادآزاد کشمیر میں اندھیر نگری چوپٹ راج کشمیر پولیس نے تمام حدیں پار کر ڈالیں 109

مظفرآبادآزاد کشمیر میں اندھیر نگری چوپٹ راج کشمیر پولیس نے تمام حدیں پار کر ڈالیں

مظفرآبادآزاد کشمیر میں اندھیر نگری چوپٹ راج کشمیر پولیس نے تمام حدیں پار کر ڈالیں

مظفرآباد(رپورٹ بنارس راجپوت) آزاد کشمیر میں اندھیر نگری چوپٹ راج کشمیر پولیس نے تمام حدیں پار کر ڈالیں
پولیس اہلکارگھروں کے گیٹ توڑ تے ہوئے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور گھر کا سامان موبائل وغیر توڑ ڈالا۔سردار نوید کی میڈیا سے گفتگو مظفرآباد میں تھانہ پولیس سٹی کے اہلکاران کی غنڈہ گردی عروج پر مظفرآباد کو مقبوضہ کشمیر بنا ڈالا آزاد کشمیر مظفرآباد(رپورٹر بنارس راجپوت مظفرآباد)آزاد کشمیر مظفرآباد میں اندھیر نگری چوپٹ راج کشمیر پولیس نے تمام حدیں عبور کر دی شہریوں کی چادر چاردیواری کا تقدس پامال کرنا میں آزاد کشمیر پولیس سب سے آگے آزاد کشمیر پولیس اہلکاران کے درمیان بینک بیلنس بڑھانے کے مقابلےتمام حدیں پار کر ڈالیں۔ سب انسپکٹر ضیا السلام پولیس مافیا کا اہم ممبر جس نے اپنی ماں سے بڑی عمر کی خاتون سے بدتمیزی کی تمام حدیں پار۔دارالحکومت مظفرآباد میں تھانہ پولیس سٹی کے اہلکاران کی غنڈہ گردی عروج پر مظفرآباد کو مقبوضہ کشمیر بنا ڈالا۔ گزشتہ کئی عرصہ سے محکمہ پولیس اپنی کاکردگی کو چھپانے کے چکروں میں آئے روز طلبہ پر لاٹھی چارج کرنے لگا کبھی اکلاس ملازمین کبھی طلبہ کو پولیس نے اپنا ٹارگٹ بنا لیا۔ پولیس کے اہلکاران نے اپنی نااہلی چھپانے کے لیےدو دن قبل پوسٹ گریجویٹ کے نہتے طلبہ پر لاٹھی چارج کیا۔ لاٹھی چارج کے دوران طلبہ اپنی جان بچانے کیلئے لوگوں کے گھروں میں چھپ گئے۔اس دوران دو ننھے طالبعلم اپنی جان بچانے کیلئے سردار نبیل اور سردار نوید کے گھر میں چھپے تھے۔گھر میں موجود نبیل کی والدہ اور بھابھی نے جب ان طالبعلموں سے دریافت کر رہی تھیں اسی دوران اے ایس آئی ضیاء السلام نے ہمراہ نفررہے
گھر کی چادر اور چاردیواری کو پھلانگتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوگئے۔ گزشتہ روز سردار نوید نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکارگھروں کے گیٹ توڑ تے ہوئے گھر کے اندر داخل ہو گئے اور گھر کا سامان موبائل وغیر توڑ ڈالا۔ والد اور بھابھی کے ساتھ بدتمیزی اور گالم گلوچ کرتے رہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں