نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق 91

نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

نیوزی لینڈ کی مساجد پر دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کی شہادت کی تصدیق

اسلام آباد: نیوزی لینڈ حکام نے گزشتہ روز مسجد پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں 6 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں میں سہیل شاہد، سید جہانداد علی، سید اریب احمد، محبوب ہارون، نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم شہید شامل ہیں۔

ڈاکٹر فیصل کے مطابق شہید پاکستانیوں کے ناموں کا اعلان نیوزی لینڈ حکام نے کیا جب کہ مزید 3 پاکستانی بھی لاپتہ ہیں جن کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ کی دو مساجد پر آسٹریلوی دہشت گرد برینٹن ٹیرینٹ نےحملہ کیا تھا جس میں اب تک 50 افراد جاں بحق اور کئی زخمی ہیں۔

قبل ازیں ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کی جانب سے 9 پاکستانیوں کی فہرست جاری کی گئی۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ میں پاکستانی ہائی کمیشن اس حوالے سے مزید تفصیلات اکٹھی کررہا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ سانحہ کرائسٹ چرچ میں شہید و زخمی ہونے والے افراد کے اہلخانہ وزٹ ویزہ کیلئے درخواست کرسکتے ہیں۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے نیوزی لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل کا رابطہ نمبر جاری کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین درخواست نمبر و پاسپورٹ کی اسکین کاپی اعزاری قونصل جنرل معین فودا کو ای میل یا واٹس ایپ کرسکتے ہیں

گزشتہ روز حملے میں شہید ہونے والے ہیرو پروفیسر نعیم راشد اور ان کے بیٹے طلحہ نعیم کی تدفین کرائسٹ چرچ میں ہی کی جائے گی۔ 

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق نعیم راشد اور ان کے بیٹے کی تدفین کے انتظامات پاکستانی ایسوسی ایشن اور مسلم کمیونٹی کررہی ہے جب کہ باقی 4 شہداء کی میتیں پاکستانے لانے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں