151

وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارکباد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل کے اگلے ایڈیشن کے کلی طور پر پاکستان میں انعقاد کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کرکٹ بورڈ، تمام منتظمین اور سیکیورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

وزیراعظم نے پی ایس ایل کی فاتح ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اس کی انتظامیہ کو بھی کامیابی پر مبارکباد پیش کی جب کہ انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور سر ویوین رچرڈ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میرے دوست ویو رچرڈ کو بھی کامیابی پر مبارکباد دیتا ہوں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں پشاور زلمی کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پی ایس ایل 4 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ پورا پی ایس ایل پاکستان میں ہوگا۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل 4 کے فائنل سمیت 8 میچز پاکستان میں اور 26 میچز متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں