سینٹر اعظم سواتی نے آج پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات
اسلام آباد: (( رپورٹ:نوید ملک))سینٹر اعظم سواتی نے آج پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹیریٹ میں چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سے ملاقات کی۔انہوں نے سیف اللہ خان نیازی کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ملکی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ سیف اللہ خان نیازی تحریک انصاف کے بائیس سالہ جدوجہد کے امین ہیں۔سیف اللہ نیازی کو کلیدی ذمہ داری سونپنے کے وزیر اعظم کے فیصلے کو کارکنان میں زبردست پذیرائی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کے ویڑن کی روشنی میں تحریک انصاف کو ادارہ بنانے کی جدوجہد میں سیف اللہ نیازی کیساتھ ہیں۔
دعاگو ہیں کہ پارٹی کی تعمیر و تنظیم میں سیف اللہ نیازی پہلے سے بڑھ کر کامیاب ہوں۔سیف اللہ نیازی نے کہا کہ مرکزی سیکرٹریٹ آمد اور نیک تمناو¿ں کے اظہار پر سینٹر اعظم سواتی کا مشکور ہوں۔تحریک انصاف ایک نظریاتی جماعت اور قوم کی امیدوں کا مرکز ہے۔وزیر اعظم عمران خان قائد و اقبال کے تصورات کی روشنی میں اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کیلئے کوشاں ہیں۔
تحریک انصاف کو صحیح معنوں میں جدید اور منظم سیاسی جماعت بنانے کا ہدف درپیش ہے۔کراچی سے خیبر تک خود کو منظم کریں گے اور اسلامی فلاحی مملکت کے قیام کی کوششوں میں وزیر اعظم عمران خان کا ہاتھ بٹائیں گے۔لاہور سے تحریک انصاف کے رہنماءجمشید اقبال چیمہ نے بھی سیف اللہ خان سے ملاقات کی اور منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔آج کے دن میں تحریک انصاف کے چیف آرگنائزر سیف اللہ نیازی سے ملاقات کرنے والوں اور منصب سنبھالنے کی مبارکباد دینے والوں میں سندھ، بلوچستان اور پنجاب سے غلام سرور قریشی کی سربراہی میں وسیم اعوان، غوثہ خان، ملک ابراہم، امجد اعوان،
عرفان خان، رانا ذوالفقار، رانا سلیم اور دیگرپر مشتمل وفد، صدر بیریسٹر عمیر خان نیازی کی سربراہی میںانصاف لائر فارم پنجاب کا وفد ، پاکستان تحریک انصاف کاخواتین ونگ جبکہ پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی میجر لطاسب ستی شامل تھے۔ سیف اللہ نیازی نے سب کی امد اور مبارکباد کا شکریہ ادا کیا۔