حالیہ دورے کے دوران سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا 120

حالیہ دورے کے دوران سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا

حالیہ دورے کے دوران سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا

اسلام آباد(رپورٹ: فائزہ شاہ) ڈیرہ غازی خان کے رہائشی محمد مقصود نے کہا ہے کہ میرا بڑا بھائی محمد فاروق پچھلے پندرہ ماہ سے سعودی عرب جد ہ کے جیل میں قید ہے۔ اپنے کفیل کے ساتھ ویز ے کے معاملے پر چھیڑ چھاڑ کی وجہ سے جیل میں قید کیا گیا۔ میرے بھائی کی سزا صرف پانچ ماہ تھی جبکہ 15ماہ گزرنے کے باوجو دبھی انہیں رہا نہیں کیا گیا۔ انہو ں نے کہا کہ میرے بھائی کو گردوں کی بیماری ہے۔ اس وقت وہ بہت تکلیف سے گزررہا ہے۔ حالیہ دورے کے دوران سعودی شہزادے محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کو رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔ میرے بھائی کی سزا مکمل ہونے کے باوجود بھی رہانہیں کیا جارہے ہیں۔ محمد مقصود نے مزید کہاکہ میرے بھائی کے سات بچے ہیں۔ بیرونی ملک سعودی عرب میں محنت مزدوری کرکے اپنے بچوں کا پیٹھ پالتا تھا لیکن جیل میں قید ہونے کی وجہ سے ان کے بچے بھی اذیت سے گزرہے ہیں۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے بھائی کی رہائی میں ان کی مدد کریں۔
محمد مقصود

03343538886

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں