مردان جوقومیں اپنی ثقافت اوراقدار کوبھلا دے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔سینئر صوبائی وزیرعاطف خان 169

مردان جوقومیں اپنی ثقافت اوراقدار کوبھلا دے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔سینئر صوبائی وزیرعاطف خان

مردان جوقومیں اپنی ثقافت اوراقدار کوبھلا دے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔سینئر صوبائی وزیرعاطف خان

مردان(شاہ بابا حبیب عارف)مردان جوقومیں اپنی ثقافت اوراقدار کوبھلا دے وہ صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔سینئر صوبائی وزیرعاطف خان
تفصیلات کے مطابق سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہاہے کہ اپنی ثقافت اور اقدارکو بھلا دینے والی قومیں صفحہ ہستی سے مٹ جاتی ہے۔ضلع کونسل نے جشن مردان کا انعقاد کر کے اپنے شاندار اور تابندہ روایات اور ثقافت کو دوام دی ہے۔مردان کا خطہ ہزاروں سال سے تہذیب و تمدن کا مرکز رہا ہے۔

وہ جشن مردان کے تیسرے روز نیزہ بازی کا مقابلہ جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کرنے کے موقع پر اظہار خیال کررہے تھے۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد عابد وزیر، سابق ایم این اے و ضلع ناظم اور لوکل کونسل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدرحمایت اللہ مایار، ضلع ناظم احتشام خان،ضلع ناظم ٹانک مصطفی کنڈی،ضلع نائب ناظم اسد علی کشمیری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر قاسم علی خان،ڈسٹر کٹ افسر فنانس اینڈ پلاننگ ظہیر الدین بابر،ریجنل سپورٹس افسر کاشف فرحان ،ضلع کونسل کے اراکین طارق عزیز ،ممتاز بھادر،شاہد باچا،فضل مالک اور دیگر بھی موجود تھے۔

سنےئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے کہاکہ اپنی ثقافت کو زندہ رکھنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے ۔صوبائی حکومت ثقافت کے فروغ کے لئے کوشاں ہیں او ر اس سلسلے میں ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زندہ قومیں اپنی ثقافت اور اقدار کی امین ہوتی ہے اور اسکی حفاظت اور اسے نئی نسل تک منتقل کرنے کے لئے ہر کسی کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت صوبے کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے عملی اقداما ت کررہی ہے۔

نوجوان نسل کو معاشرتی برائیوں سے دور رکھنے کے لئے جشن مردان جیسے تقریبات کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔جشن مردان کے تیرسے روز چمتار گراؤنڈ میں نیزہ بازی کا شاندار مقابلہ ہوا جس میں ملک بھر کے نیزہ بازوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور بہترین فارمنس پر شائقین سے خوب داد وصول کی۔نیزہ بازی میں ڈیرہ اسماعیل خان،لکی مروت،ہزارہ،ایبٹ آباد،مانسہرہ،پنجاب،تلہ گنگ،پنڈی گھیپ،ہری پور،چارسدہ اور مردان کی ٹیموں نے حصہ لیا۔نیزہ بازی سنگل میں ایبٹ آباد کے عاصم خان جدون نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔سینئر صوبائی وزیر محمد عاطف خان نے ضلعی حکومت کی جانب سے انہیں چالیس ہزار روپے نقد انعام اور ٹرافی دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں