مہمند قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی حکومت کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد 121

مہمند قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی حکومت کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

مہمند قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی حکومت کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد

مہمند (رپورٹ:افضل صافی)مہمند قبائلی اضلاع میں پہلی بار صوبائی حکومت کے زیراہتمام سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد، غلنئی سپورٹس سٹیڈیم میں اسسٹنٹ کمشنر وسیم اختر نے کبڈی کے میچوں کا باقاعدہ افتتاح کیا، قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، کھلاڑیوں کو مناسب مواقع فراہم کرنے سے آگے ملکی سطح پر نمائندگی ملیں گی،

تفصیلا ت کے مطابق صوبائی حکومت کی ہدایت پر قبائلی اضلاع میں پہلی بار سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کا باقاعدہ افتتاح گزشتہ روز صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان نے جمرود سپورٹس سٹیڈیم کیا گیا تھا اس سلسلے میں جمعہ کے روز ہیڈکوارٹر غلنئی کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں اسسٹنٹ کمشنر وسیم اختر نے کبڈی کے میچوں کا افتتاح کیا اس موقع پر ان کے ہمراہ ضلعی سپورٹس منیجر سعید اختر، سیاسی وفلاحی تنظیموں کے کارکن اور مقامی صحافی بھی موجود تھے۔ اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند وسیم اختر نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اگر انہیں مناسب مواقع فراہم کئے گئے تووہ آگے ملکی سطح پر ملک وقوم کانام روشن کرسکتے ہیں لہٰذا اب موجودہ صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ قبائلی اضلاع کے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں جس سے ان علاقوں میں کھیل کود کی سرگرمیوں کو فروغ ملے گااور کھلاڑیوں کیلئے ہر تحصیل کی سطح پر سپورٹس سٹیڈیم بھی تعمیر کئے جائیں گے۔ دریں اثناء کیپٹن روح اللہ شہید سپورٹس سٹیڈیم میں کبڈی کے مقابلوں میں مہمند نے ایف آر پشاور، کرم نے ٹانک، ایف آر لکی نے باجوڑ،ایف آر بنوں نے کوہاٹ کو شکست دیکر کامیابی سمیٹی۔ اس طرح قبائلی اضلاع میں سپورٹس مقابلے 22اپریل تک جاری رہینگے جس میں مختلف ایونٹس کے مقابلے شامل ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں