چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے 102

چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما چوہدری نثار علی خان آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔

چوہدری نثار 25 جولائی 2018 کے عام انتخابات میں رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے تاہم انہوں نے حلف نہیں اٹھایا اور اب اطلاعات ہیں کہ وہ آئندہ ہفتے رکن پنجاب اسمبلی کا حلف اٹھائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کا حلف اٹھانے کا فیصلہ بلاوجہ نہیں، اگر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کا فیصلہ ہوا تو چوہدری نثار وزارت اعلیٰ کے مضبوط امیدوار ہوں گے۔

یاد رہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ناراض چوہدری نثار نے آزاد حیثیت سے قومی اسمبلی کی 2 اور صوبائی اسمبلی کی ایک نشست پر انتخاب لڑا تھا، جس میں انہیں صرف پنجاب اسمبلی کی نشست پر کامیابی ملی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں